شہ سرخیاں
Home / پاکستان / پاناما لیکس کے الزام میں عمران خان گرفتار ہوں گے، فضل الرحمان
loading...
پاناما لیکس کے الزام میں عمران خان گرفتار ہوں گے، فضل الرحمان

پاناما لیکس کے الزام میں عمران خان گرفتار ہوں گے، فضل الرحمان

ملتان(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے الزام میں عمران خان اور انکے ساتھی گرفتار ہوں گے، وزیراعظم نوازشریف کس بات پر استعفیٰ دیں۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انسان مجرم عدالت کے فیصلے کے بعد بنتا ہے، پاناما لیکس کی بات کرنے والے عمران خان اینڈ کمپنی اپنی تلاشی دینے سے بھاگ رہے ہیں، اچھا ہوا یہ لوگ خود سپریم کورٹ چلے گئے اب کایا پلٹ جائے گی۔مولانا فصل الرحمان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کا تقرر وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے، ملک میں جاری فرقہ واریت کوکنٹرول کرنا حکومت کا کام ہے، نیوز لیکس ایک معمولی مسئلہ ہے، تاہم اندرکی بات لیک نہیں ہونی چاہئے تھی، جبکہ کشمیر کمیٹی سے استعفے کےلئے کسی نے مطالبہ نہیں کیا۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top