شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / پی سی بی نے پی ایس ایل کو کمپنی بنانے کی منظوری دیدی
loading...
پی سی بی نے پی ایس ایل کو کمپنی بنانے کی منظوری دیدی

پی سی بی نے پی ایس ایل کو کمپنی بنانے کی منظوری دیدی

لاہور(نمائندہ سپورٹس)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کو کمپنی بنانے کی منظوری دے دی جس کے بعد پی ایس ایل سے حاصل ہونے والا منافع پی سی بی کی بھی ملکیت ہوگا۔ پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایس ایل کو کمپنی بنانے کی منظوری دے دی جب کہ کمپنی میں 7 ممبر شامل ہوں گے جس میں پی سی بی کے 3 ارکان بھی ہوں گے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ دنیا کے جتنے بھی بورڈز ہیں وہ سب پرائیوٹ ہیں اس لئے پی ایس ایل کمپنی کو بھی پرائیوٹ کرنے کی ضرورت پڑی، پی ایس ایل کمپنی میں ووٹنگ رائٹ پی سی بی ارکان کو حاصل ہوگا جب کہ پی ایس ایل سے حاصل ہونے والا منافع پی سی بی کی بھی ملکیت ہوگا۔چیئرمین پی ایس ایل کا کہنا تھا کہ بھارت سے سیریز نہ ہونے پر کرکٹ بورڈ کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا جس پر آئی سی سی کو کہا کہ بھارت کے نہ کھیلنے سے ہمارا نقصان کون پورا کرے گا جس پر آئی سی سی کی جانب سے گرانٹ یا قرضے کی آفر کی گئی جسے قبول نہیں کیا جب کہ آئی سی سی نے اس موقف پر کمیٹی بنانے کی بات کی جسے ہم نے مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بی سی سی آئی سیکرٹری انوراگ ٹھاکر سے دو ٹوک الفاظ میں پوچھا کہ ہمارے ساتھ کھیلنا ہے یا نہیں، اگر نہیں کھیلنا تو آئی سی سی ایونٹ میں بھارت کے خلاف میچ کے پوائنٹس ہمیں ملیں گے۔

Share Button
loading...
loading...

About aqeel khan

loading...
Scroll To Top