شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:جنازہ نہ پڑھانے پہ متوفی کے ورثا نے امام مسجد کو مارمارکرادھ موا کر دیا

بھائی پھیرو:جنازہ نہ پڑھانے پہ متوفی کے ورثا نے امام مسجد کو مارمارکرادھ موا کر دیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو ۔جنازہ نہ پڑھانے پہ متوفی کے ورثا نے امام مسجد کو مارمارکرادھ موا کر دیا ۔ڈارھی کے بال نوچ ڈالے اور بالوں سے پکڑ کر گلی میں گھسیٹتے رہے ۔سنت رسول ﷺ ڈاڑھی کی توہین کرنے پر علاقے بھر کے امام مسجدوں نے غم و غصہ کی لہر ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں اولک میں عبد المجید نامی شخص وفات پا گیا ۔ جس کو گاؤں کے جامع مسجد ڈوگراں والی کے امام مسجد ممتازنے غسل دیا اور خود اپنے کپڑے بدلنے کے لئے اپنے گھر چلا گیا اسی دوران عبد المجید کے ورثاء جنازہ لے کر جناز گاہ میں پہنچ گئے اور متوفی کا جنازہ کسی دوسرے شخص سے پڑھوا لیا جب ممتاز جنازہ پڑھوانے کے لئے آیا تومتوفی کے ورثاء خالدسفیان نے امام مسجد کو تشدد کا نشانہ بنا کر ادھ موا کر دیا اور اسکی ڈارھی کے بال نوچ ڈالے اور زمین پر گھسٹتے رہے امام مسجد کی رپورٹ پر تھانہ صدر بھائی پھیرو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔دوسری طرف امام مسجد اور سنت رسول ﷺ ڈاڑھی کی توہین پر علاقے بھر کے امام مسجدوں نے زبردست غم و غصہ کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ سنت رسول کی توہین کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔

error: Content is Protected!!