شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / بھائی پھیرو:سپیکرپنجاب اسمبلی کے کزن رانا جہانداد خاں پیپلز پارٹی میں شامل

بھائی پھیرو:سپیکرپنجاب اسمبلی کے کزن رانا جہانداد خاں پیپلز پارٹی میں شامل

بھائی پھیرو(نامہ نگار)سپیکرپنجاب اسمبلی کے کزن رانا جہانداد خاں نے پیپلز پارٹی میں شامل ہو کر انکے مد مقابل الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی کے ایک کزن تحریک انصاف،ایک بھتیجا تحریک لبیک اور ایک قریبی رشتہ پہلے ہی انکے مد مقابل آچکے ہیں۔پیپلزپارٹی اس حلقہ میں سرپرائز دے گی ۔پی پی پی کے ضلعی صدر کا خطاب ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزسپیکر پنجاب اسمبلی ک رانا محمد اقبال خاں کے کزن رانا جہانداد خاں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سید طارق رضا شاہ کی موجودگی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے حلقہ پی پی 181سے انکے مد مقابل الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ رانا محمد اقبال خاں کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے آج سے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں اور الیکشن لڑنے کا اعلان کر رہے ہیں ۔اس موقع پر ضلعی صدر پی پی پی سید طارق رضا شاہ نے کہا کہ ہم لٹیروں اور قبضہ گروپوں کے خلاف اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے اور بھٹو کے مشن کو آگے بڑھا کر غریبوں کو روٹی ،کپڑا اور مکان مہیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ رانا خاندان کے سربراہ رانا پھول محمد خان بھی ماضی میں پیپلز پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی رہے ہیں اب پھر انہی کے خاندان کے رانا جہانداد خاں کی قیادت میں ہم یہ سیٹ جیت کر دکھائیں گے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے مقابلے میں پہلے ہی انہی کے خاندان کے انکے کزن رانا محمد اسلم خاں تحریک انصاف سے،انکے بھتیجے رانا تنویر ریاض خاں تحریک لبیک ،اور انکی برادری کے رانا حشمت پہلے ہی انکے مقابل آچکے ہیں۔انکے علاوہ اسی حلقہ سے متحدہ مجلس عمل کے سردار نور احمد ڈوگر بھی انکے مد مقابل ہونگے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ہمایوں مجید پہلے ہی کاغزات داخل کرا چکے ہیں،اب دیکھنا یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کا ٹکٹ کس کو ملتا ہے؟

error: Content is Protected!!