شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / فیملی کورٹ نے اداکارہ نور اور شوہر ولی حامد کو صلح کیلئے آخری موقع دے دیا

فیملی کورٹ نے اداکارہ نور اور شوہر ولی حامد کو صلح کیلئے آخری موقع دے دیا

فیملی کورٹ نے اداکارہ نور کے خلع کے دعوے پر میاں بیوی کو صلح کیلئے آخری موقع دے دیا، سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی فیملی کورٹ میں اداکارہ نور کے خلع کے دعوے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، اداکارہ نور نے عدالت کے روبرو اپنا بیان قلمبند کروا دیا۔ اداکارہ نور نے عدالت میں اپنے شوہر ولی حامد سے خلع کا دعوی دائر کر رکھا ہے جبکہ فلمسٹار نور فیملی کورٹ سے اپنے بچوں کے خرچے کا دعوی واپس لے چکی ہیں۔ اداکارہ نے عدالت سے خلع کی ڈگری جاری کرنے کی استدعا کی ہے جبکہ اس کے شوہر ولی حامد کا مؤقف ہے کہ وہ اپنی بیوی سے بہت محبت کرتا ہے اور کسی صورت میں طلاق نہیں دینا چاہتا، معاملہ مصالحت سے حل کرنے میں مدد کی جائے۔ عدالت نے اداکارہ نور اور اس کے شوہر ولی حامد کو صلح کے لئے آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر دی

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...