شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ: سٹی سکول اوکاڑہ کیمپس میں غیر سرکاری تنظیم CEAP کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد
loading...
اوکاڑہ:  سٹی سکول اوکاڑہ کیمپس میں غیر سرکاری تنظیم CEAP کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد

اوکاڑہ: سٹی سکول اوکاڑہ کیمپس میں غیر سرکاری تنظیم CEAP کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) سٹی سکول اوکاڑہ کیمپس میں غیر سرکاری تنظیم چائلڈ امپاور منٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام “بچوں کا جنسی استحصال “پر ورکشاپ کا انعقاد ہوا،ورکشاپ سے CEAP کی صدر تہمینہ شاہدنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کا جنسی استحصال ہونے کی سب سے زیادہ ذمہ داری والدین پر ہے جوکہ موجودہ دور میں اپنے بچوں پر بھر پور توجہ نہیں دیتے جس کی وجہ سے بچے گھریلو ملازمین کے رحم وکرم پر ہوتے ہیں میڈیا کی ترقی نے بچوں کو ایک نئی دنیا سے متعارف کروا دیا ہے معصوم بچوں کی انٹرنیٹ ،موبائل ،ٹی وی تک رسائی بہت آسان ہو جانے سے وہ بعض اوقات ایسے پروگرام اور مناظر بھی دیکھ لیتے ہیں جو کہ کسی بھی صورت انکے ذہنی معیار کے نہیں ہوتے انہوں نے کہا کہ روک تھام علاج سے بہتر ہے ، ورکشاپ سے پرنسپل مس اسماء نوید،معروف سوشل ورکر مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ،ریسکیو 1122مس عائشہ ،مس اقراء مظہرنے بھی خطاب کیاپرنسپل مس اسماء نوید نے کہا کہ معصوم بچوں سے جنسی زیادتی کا سب سے بڑا سبب بچوں کا غیر محفوظ ہاتھوں میں پرورش پانا ہے دین اسلام کے مطابق بچوں کی پرورش سے ہم نا صرف اپنے بچوں کی زندگیاں محفوظ بنا سکتے ہیں بلکہ انھیں معاشرے کا مفید شہری بھی بنا سکتے ہیں ورکشاپ میں صدر سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ)محمد مظہررشید چوہدری ،الیکٹرانک میڈیا کے صدر ڈاکٹر ندیم اسلم چوہدری کے علاوہ سکول ہذا کی میں زیر تعلیم پری کلاسز کے بچوں کی ماؤں نے بھر پور شرکت کی*

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top
web stats