شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ: لاہور ہائی کورٹ کی ایک سو پچاس سالہ تقریبات کے سلسلہ میں سول ریسٹ ہاؤس میں سیمینار کا انعقاد
loading...
اوکاڑہ: لاہور ہائی کورٹ کی ایک سو پچاس سالہ تقریبات کے سلسلہ میں سول ریسٹ ہاؤس میں سیمینار کا انعقاد

اوکاڑہ: لاہور ہائی کورٹ کی ایک سو پچاس سالہ تقریبات کے سلسلہ میں سول ریسٹ ہاؤس میں سیمینار کا انعقاد

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)لاہور ہائی کورٹ کی ایک سو پچاس سالہ تقریبات کے سلسلہ میں سول ریسٹ ہاؤس میں سیمینار کا انعقاد ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی ایک سو پچاس سالہ تقریبات کے سلسلہ میں ایک سیمینار کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی جسٹس ریٹائرڈ شبر رضا رضوی تھے جبکہ مہمانان اعزاز میں سابق سیشن جج راؤ جاوید اختر ،عبدالرشید،سپرنٹنڈنٹ جیل نورحسن بگھیلا، اے ڈی سی جی چوہدری ریاض ،ایس پی انوسٹی گیشن امیر سعود مگسی تھے جبکہ سیمینار کی صدارت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ چوہدری محمد شفیق نے کی ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شفیق چوہدری نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کی ایک سو پچاس سالہ تقریبات منانے کا مقصد لوگوں کو آگاہی دینا ہے کہ عدلیہ انکے حقوق کی محافظ ہے اور عدالتی نظام میں مزید مثبت تبدیلیاں لارہی ہے انہوں نے کہا کہ 1866میں چیف کورٹ آف پنجاب کے نام سے موجودہ لاہور ہائی کورٹ کی بنیاد رکھی گئی۔ 1915میں اسکو ہائی کورٹ کا نام دیا گیا جوکہ صوبہ پنجاب اور دہلی کے لیے تھی قیام پاکستان کے بعد15اگست 1947کو اس کانام ہائی کورٹ آف لاہور رکھا گیا ،مہمان خصوصی جسٹس شبر رضا رضوی نے کہا کہ عدلیہ رولز آف لا ء کی حکمرانی کے لیے کام کر رہی ہے سائلین کو انصاف کی فراہمی کے لیے بار اور بنچ کا کردار انتہائی اہم ہے کسی بھی معاشرہ میں عدلیہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اس موقع پر پروفیسر ریاض خان ،پروفیسراحمدساقی،سابق ڈی ایس پی مس عذرا پروین،سول جج شاہد ضیاء اور دیگر نے بھی خطاب کیا سیمینار میں سینئر سول جج مس نادیہ صدیق ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز،سول ججز،صحافیوں ،اساتذہ ،تاجر تنظیموں کے رہنماؤں سمیت معززین شہر نے بھر پور شرکت کی*

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top
web stats