شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے جدید علوم کی کسانوں کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے ICTکو استعمال میں لا کر ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے . ڈاکٹر شیر محمد شیراوت
loading...
اوکاڑہ : زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے جدید علوم کی کسانوں کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے ICTکو استعمال میں لا کر ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے . ڈاکٹر شیر محمد شیراوت

اوکاڑہ : زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے جدید علوم کی کسانوں کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے ICTکو استعمال میں لا کر ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے . ڈاکٹر شیر محمد شیراوت

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) پنجاب میں صرف 50فیصد رقبہ پر گندم،کماد،کپاس،چاول اور مکئی کے لئے نائٹروجن اور فاسفورس کا متناسب استعمال کیا جائے تو 350ارب روپے سے زائد کی آمدنی ہو گی پنجاب کی 95فیصد زمینوں میں نائٹروجن کی کمی واقع ہو چکی ہے یہ بات ای ڈی او زراعت ڈاکٹر شیر محمد شیراوت نے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے مزید کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے جدید علوم کی کسانوں کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے ICTکو استعمال میں لا کر ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے یہ قدم یقیناًکسانوں کی پیداوار بڑھانے اور کھادوں پر خرچہ کم کرنے کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ڈاکٹر اقرار احمد وائس چانسلر نے یہ تہیہ کیا ہوا ہے کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد تمام ذرائع بروئے کار لا کر زراعت کے متعلق جدید علوام زمیندار کی دہلیز تک پہنچائے گی یونیورسٹی اس کوشش میں ہے کہ زمینداروں کی ہر ممکن مدد کی جائے اس موقع پر پرنسپل انویسٹی گیشن ڈاکٹر محمد رشید نے کھادوں کی مقدار معلوم کرنے کے لئے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سے تیار کردہ فرٹیلائزر ماڈلز اور آمدن بڑھانے کے منصوبوں کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کاشتکار گندم ،کپاس ،کماد اور چاول و مئی کی فی ایکٹر پیداوار اپنی مرضی سے حاصل کرنے کے لئے کتنی مقدار میں نائٹروجن اور فاسفورس درکار ہوگی یہ جاننے کے لئے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی ویب سائٹ www.fertilizeruaf.pkسے استفادہ کریں۔زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے محکمہ زراعت توسیع و تحقیق کے ساتھ مل کر کھادوں کے ایسے ماڈلز تیار کئے ہیں جن کی مدد سے پنجاب کے کاشتکار اپنی زمین کی زرخیزی کے مطابق گھر بیٹھے اپنے کمپیوٹر یا موبائل فون پر ویب سائٹ کھول کر اپنی مرضی کی پیداوار حاصل کرنے کے لئے نائٹروجن اور فاسفورس کی صحیح اور متناسب مقدار جان سکتے ہیں نائٹروجن اور فاسفورس ویب سائٹ پر دئیے گئے فرٹیلائزر ماڈلز کے مطابق استعمال کرنے سے نہ صرف ان کی پیداواری اخراجات میں بچت ہو گی بلکہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ بھی ہو گا یہ معلومات کاشتکاروں تک پہنچانے کے لئے مالی اور تکنیکی تعاون یو ایس ایڈ اور اکارڈا فرام کر رہے ہیں اس سلسلہ میں اکارڈا کے کنٹری مینجر ڈاکٹر عبد المجید ذاتی دلچسپی لے کر یونیورسٹی سے بھرپور تعاون کر رہے ہی ۔ڈاکٹر محمد رشید نے بتایا کہ کاشتکاروں کے رقبے اور ان کے مالی وسائل کے مطابق فصلوں کی آمدن بڑھانے کے منصوبے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی ویب سائٹ www.kissandost.pkپر موجود ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اگر کاشتکارون کو ان ویب سائٹس کے استعمال میں کوئی دشواری آئے تو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ٹال فری نمبر 0800-54726پر دفتری اوقات کے دوران مفت کال کر کے راہنمائی لی جا سکتی ہے انہوں نے بتای اکہ اب تک 70ہزار کاشتکاروں نے یہ ویب سائٹ وزٹ کی ہے علاوہ ازیں اس منصوبہ کے تحت تقریباََ 20ہزار کسانوں کو فیلڈ میں جا کر فامر گیدرنگ کی صورت میں لٹریچر بھی تقسیم کیا جا چکا ہے ۔

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top