شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ: مرکزی سطح پر مجھے عزت کا ملنا دوستوں کی بے پناہ محبت کا نتیجہ ہے ۔ احتشام جمیل شامی
loading...
اوکاڑہ: مرکزی سطح پر مجھے عزت کا ملنا دوستوں کی بے پناہ محبت کا نتیجہ ہے ۔ احتشام جمیل شامی

اوکاڑہ: مرکزی سطح پر مجھے عزت کا ملنا دوستوں کی بے پناہ محبت کا نتیجہ ہے ۔ احتشام جمیل شامی

اوکاڑہ( بیورورپورٹ) مرکزی سطح پر مجھے عزت کا ملنا دوستوں کی بے پناہ محبت کا نتیجہ ہے ، ہمیشہ ساتھیوں کی فلاح وبہود کے لیے کام کیا ہے اور اس جدوجہد کو جاری رکھوں گا ان خیالات کا اظہار پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کے مرکزی صدر احتشام جمیل شامی نے اوکاڑہ سٹی پر یس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سینئر صحافی احتشام جمیل شامی کو پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کا مرکزی صدر منتخب ہونے کے بعد اوکا ڑہ آمد کے موقع پرسٹی پر یس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ میں احتشام جمیل شامی کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی ، پر یس کلب پہنچنے پر عہدیداران وممبران پر یس کلب نے احتشام جمیل شامی کا شاندار استقبال کیا ، صحافیوں نے ان پر گل پاشی کی اور ان کے حق میں نعرے بازی کی گئی ،صدر پریس کلب محمد مظہررشید چوہدری کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کے سینئر ممبر احتشام جمیل شامی کو پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کا مرکزی صدر منتخب ہونا بلا شبہ اوکاڑہ سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے ، چیف آرگنائزر پر یس کلب و جنرل سیکرٹری آر یو جے پنجاب عابد حسین مغل نے کہا کہ احتشام جمیل شامی صحافیوں کے ماتھے کا جھومر ہے اور پر یس کلب کے تمام ممبران کو ان پر فخر ہے ،صدر الیکٹرونک میڈیا ڈاکٹر ندیم اسلم نے کہا کہ پر یس کلب کااس سے بڑا اعزا ز کیا ہو سکتا ہے کہ ہمارا ممبر پاکستان کی کالمسٹ برادری کا سربراہ ہے ، دیگر عہدیداران وممبران نے ان کو خراج تحسین پیش کیا *

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top