شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ: چائینزانجینئرزاور دیگر غیر ملکی باشندوں کی سیکیورٹی کو ضلع بھر میں فول پروف بنا دیا گیا ہے . فیصل رانا
loading...
اوکاڑہ: چائینزانجینئرزاور دیگر غیر ملکی باشندوں کی سیکیورٹی کو ضلع بھر میں فول پروف بنا دیا گیا ہے . فیصل رانا

اوکاڑہ: چائینزانجینئرزاور دیگر غیر ملکی باشندوں کی سیکیورٹی کو ضلع بھر میں فول پروف بنا دیا گیا ہے . فیصل رانا

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل رانا نے کہاہے کہ چائینزانجینئرز اور دیگر غیر ملکی باشندوں کی سیکورٹی کی ذمہ دار ضلعی پولیس ہے جس سے اوکاڑہ پولیس کسی بھی صورت غافل نہ ہے چائینزانجینئرزاور دیگر غیر ملکی باشندوں کی سیکیورٹی کو ضلع بھر میں فول پروف بنا دیا گیا ہے اور چائینزانجینئرزجن مقامات پر کام کر رہے ہیں وہاں پر سیکورٹی ڈیوٹی کو دوگنا کرنے کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی و ی کیمروں اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے ان مقامات کے اطراف میں تمام افراد کی نقل وحرکت کو مانیٹر کیے جانے کا نظام متواتر کا م کر رہا ہے ضلعی پولیس چائینزانجینئرزو دیگر غیر ملکی باشندوں کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کر رہی ہے اور مسلسل رابطہ میں ہے ۔ سیکورٹی کے حوالے سے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کی طرف سے غفلت اور لاپراہی ہر گز برداشت نہیں کی جا ئے گئی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی سی او اوکاڑہ سقراط امان رانا ، ایس پی انویسٹی گیشن امیر سعودمگسی،ڈی او سی طاہر امین ،ڈی ایس پی صدر سرکل ضیا الحق ، سپیشل پروٹیکشین یونٹ کے اراکین اور ڈی ایس پی ریلوے کوثر عباس ،ایس ایچ او ریلوے رائے ونڈ فقیر حسین ، ترجمان چائینز محمداسماعیل ، عمر فاروق سے کیا۔ میٹنگ کے شرکاء نے اوکاڑہ پولیس کی طرف سے کیے جانے والے سکیورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا*

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top