شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : (سی این بی اے) کے تعاون سے ضلعی سطح پر بجٹ تیاری کے مراحل پر مشتمل جائزہ رپورٹ پیش کر دی گئی
loading...
اوکاڑہ : (سی این بی اے) کے تعاون سے ضلعی سطح پر بجٹ تیاری کے مراحل پر مشتمل جائزہ رپورٹ پیش کر دی گئی

اوکاڑہ : (سی این بی اے) کے تعاون سے ضلعی سطح پر بجٹ تیاری کے مراحل پر مشتمل جائزہ رپورٹ پیش کر دی گئی

اوکاڑہ (بیورورپورٹ +ڈسٹرکٹ رپورٹر+تحصیل رپورٹر+نمائندہ خصوصی) سی پی ڈی آئی کی جانب سے(سییٹزن نیٹ ورک فار بجٹ اکا ؤنٹ ابیلیٹی (سی این بی اے) کے تعاون سے ضلعی سطح پر بجٹ تیاری کے مراحل پر مشتمل جائزہ رپورٹ پیش کر دی گئی ،جس کے مطا بق ضلعی سطح پر بجٹ کی تیاری میں شفافیت اورعوامی شمولیت کی خاطر خواہ کمی پائی گئی۔تفصیلات کے مطابق مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں سینئر صحافی محمد اسلم پراچہ ،صدر سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ)محمد مظہررشید چوہدری ،سول سوسائٹی کے نمائندوں کو جائزہ رپورٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے پنجاب لوک سجاگ کی طرف سے عامرشکیل نے بتایا کہ اکثر اضلاع میں بجٹ کال لیٹرز،جاری نہیں کیے گئے جبکہ آمدنی و اخراجات کے تخمینہ جات لگانے سمیت عوامی مشاورت کی کمی دیکھی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کو بھی چاہیے کہ وہ ہر سال ماہ اپریل میں اسمبلی میں بجٹ پیش کرے تاکہ اس پرحکومت اور اپوزیشن ممبران کی جانب سے خاطر خواہ بحث کی جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سروے رپورٹ کا مقصد ضلعی سطح پر بجٹ کی تیاری کا جائزہ لینا ہے آیا کہ بجٹ رولز2003 پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسکی ٹائم لائن کو فالو کیا جاتا ہے یا نہیں۔ اس سلسلہ میں سول سوسائٹی نیٹ ورک کے ذریعے پنجاب کے تمام اضلاع سے معلومات حاصل کی گئیں کہ وہاں بجٹ سازی میں عوامی شمولیت کس قدر پائی جاتی ہے ۔سی پی ڈی ٓئی کے پروگرام مینیجر راجہ شعیب اکبر کا کہنا تھا کہ بجٹ حکومت کی ایک انتہائی اہم دستاویز ہوتی ہے اور آج کے ترقی یافتہ دور میں عوامی رائے کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے تیار کیا جاتا ہے وفاقی اور صوبائی بجٹ نہ صرف اسمبلیوں میں پیش کرکے اس پر بحث کی جاتی ہے بلکہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے عوامی شمولیت بھی یقینی بنائی جاتی ہے لیکن یہاں ایسا کچھ نہیں کیا جاتا*

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top