شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : صحافیوں کو یکجاں ہو کرعوامی مسائل اور ملکی تر قی کے لیے کا م کرنا ہو گا. محمد مظہر رشید چوہدری
loading...
اوکاڑہ : صحافیوں کو یکجاں ہو کرعوامی مسائل اور ملکی تر قی کے لیے کا م کرنا ہو گا.  محمد مظہر رشید چوہدری

اوکاڑہ : صحافیوں کو یکجاں ہو کرعوامی مسائل اور ملکی تر قی کے لیے کا م کرنا ہو گا. محمد مظہر رشید چوہدری

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) موجودہ ملکی حالات میں صحافیوں کو یکجاں ہو کرعوامی مسائل اور ملکی تر قی کے لیے کا م کرنا ہو گا ، کوئی ممبر بھی پر یس کلب کے آئین اور قوائد وضوابط سے طاقتور نہیں ، پر یس کلب کے آئین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ، ادارے ممبران کی فلاح وبہود کے لیے بنائے جاتے ہیں اور ادارے ہی ہمیشہ قائم رہتے ہیں ،سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ شہر کا اہم ادارہ ہے جس نے ہمیشہ جمہوری طریقہ کار کے تحت ہی کام کیا ہے ،اسی وجہ سے آج ہمارے ادارے کا شہر کے تمام حلقوں میں اہم مقام ہے اس مقام کو کسی صورت نقصان نہیں پہچانے دیں گے ،ہمیں معاشرے کے لیے رحمت بننا چاہیے نہ کہ زحمت ، منفی سرگرمیوں میں ملوث صحافیوں سے ہمارے ادارے کا کوئی تعلق نہ ہے ، ہمیشہ اپنے ساتھیوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے اور کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار عہدیداران وممبران اوکاڑہ سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ نے پر یس کلب کے جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس کی صدارت صدر سٹی پریس کلب محمد مظہر رشید چوہدری کررہے تھے ۔ اجلاس میں عابد حسین مغل ، احتشام جمیل شامی ، میاں محمد ارشد ساقی ،ڈاکٹر ندیم اسلم ، شیخ گلفام علی ، شکیل احمد عاصم ، ملک محمد احمد جھکڑ ، ارشد جاوید ، عبد الرحمن خان ، سہیل اعجاز چوہدری،مرزا افضال بیگ ، عبد المنان صحرائی ،مدثر اعجاز کلاسن ، مہر محمد ساجد، سہیل جعفر ،عرفان اعجاز ،نثار آدم جوئیہ ،علی صابر کمبوہ ،عبد الجبار چغتائی ، شیخ محمد ندیم ،رانا محمد اشفاق ،محسن محمود ،راؤ اجلیس الرحمن ، راؤ نعیم صابر ، راؤ احمد حسن ، احمد نواز الغنی ، ڈاکٹر نیاز احمد ، نعمان خاں ، محمد منشاء نوید ودیگر نے شرکت کی ،اجلاس میں پر یس کلب کی ممبر شپ کمیٹی نے ممبرشپ کے حصول کے لیے آنے والی درخواستوں کو ہاؤس میں پیش کیا، جن کوہاؤس میں موجود تمام عہدیداران وممبران نے متفقہ طورپر منظور کرلیا ۔ اجلاس میں سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کے آئندہ انتخابات سمیت تمام امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی تمام عہدیداران اور ممبران نے مشترکہ طور پر عہد کیا کہ وہ ملکی سلامتی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ بلاتفریق کام کرتے رہیں گے ، قومی سلامتی کے اداروں کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے اس کوہر صورت پورا کیا جائے گا*

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top