شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / ڈائری اوکاڑہ بلدیاتی اداروں کی بحالی تحریر محمد مظہررشید چوہدری
loading...
ڈائری اوکاڑہ بلدیاتی اداروں کی بحالی تحریر محمد مظہررشید چوہدری

ڈائری اوکاڑہ بلدیاتی اداروں کی بحالی تحریر محمد مظہررشید چوہدری

بلدیاتی اداروں کی بحالی
تحریر محمد مظہررشید چوہدری

گزشتہ سال پہلے مرحلہ میں اکتیس اکتوبر کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ضلع اوکاڑہ کی ایک سو چالیس یونین کونسلزکے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کا نتخاب عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ وارڈ زکے نو سو اسی کونسلر کا بھی انتخا ب عمل میں آیا ۔ سال2008 سے مقامی حکومتوں کے انتخابات منعقد نہیں ہوسکے تھے جسکی وجہ سے عوام کے مقامی سطح (گلی محلہ )کے مسائل کے حل کے لیے کوئی مناسب پلیٹ فارم اور نمائندہ نہ ہونے کی وجہ سے سیوریج ،پینے کے پانی ،صحت وصفائی کے بڑے مسائل سے عوام مشکلات کا شکار تھی سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق حکومت وقت اور الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات گزشتہ سال پنجاب اور سندھ میں تین مراحل میں منعقد کروائے پہلے مرحلہ میں ضلع اوکاڑہ شامل تھا انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد اگلا مرحلہ مخصوص نشستوں کے چناؤ کا تھا الیکشن کمیشن نے ماہ جنوری ،فروی2016 میں ان نشستوں پر انتخاب کروانے کا باقاعدہ اعلان کیا جس پر سینکڑوں افراد نے باقاعدہ ان نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی اور مطلوبہ فیس جمع کروائی الیکشن کمیشن اتھارٹی نے مخصوص نشستوں کے انتخابات میں نشانات تک آلاٹ کر دیے لیکن اسی دوران قانون سازی کی وجہ سے انتخابات کے عمل اورطریقہ کار کو روک دیا گیا الیکشن کمیشن نے ان انتخابات کے عمل کووقتی طور پر روک دیاماہ اگست میں الیکشن کمیشن نے دوبارہ شیڈول جاری کیا لیکن اس عمل کو بھی عدالت میں چیلنج کردیا گیا جس پر لاہور ہائی کورٹ نے سابقہ تمام عمل کو ختم کر کے نئے سرے سے شیڈول جاری کرنے اور انتخابات کرانے کا حکم دیاجس پر الیکشن کمیشن نے 14اور15اکتوبرکو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ مقررکی ہے جبکہ 17،18کو کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد حتمی امیدوران کی لسٹ آویزاں کی جائے گی جن پراعتراضات 20اکتوبر تک دائر کیے جاسکیں گے جبکہ 25اکتوبر کو نشانات آلاٹ کر دیے جائیں گے انتخاب میونسپل کمیٹیوں کے دس نومبراوریونین کونسلز کے بارہ نومبر کو ہونگے ضلع اوکاڑہ میں ایک ضلع کونسل ،ایک سو چالیس یونین کونسلز،سات میونسپل کمیٹیوں پر مخصوص نشستوں کا انتخاب ہونا ہے جسکی تفصیل کچھ یوں ہے ضلع میں 75مخصوص نشستوں پر745امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جن میں 325خواتین،181لیبر،178یوتھ،62اقلیتی ہیں ضلع کونسل اوکاڑہ کی 20مخصوص نشستوں کے لیے54امیدوارمیدان میں ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی اوکاڑہ کی گیارہ نشستوں کے لیے 36امیدوارہیں اسی طرح میونسپل کمیٹی رینالہ کی چھ نشستوں کے لیے 13امیدوار ،میونسپل کمیٹی دیپالپور کی سات نشستوں کے لیے بھی 13امیدوار ہیں میونسپل کمیٹی بصیر پور کی سات نشستوں کے لیے 13امیدواراور میونسپل کمیٹی حویلی لکھا کی سات نشستوں کے لیے 18امیدوار وں نے کاغذات جمع کروائے ہیں میونسپل کمیٹی حجرہ شاہ مقیم کی سات نشستوں کے لیے 13اور میونسپل کمیٹی منڈی احمد آباد کی چھ مخصوص نشستوں کے لیے 15امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں اس بار مخصوص نشستوں پر انتخابات کا انعقاد یقینی ہوتا ہے یا نہیں اسکا فیصلہ تو وقت کرے گا بحرالحال ان نشستوں کے لیے امیدواران نے بھر پورسیاسی تگ ودو شروع کر رکھی ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے اہم رہنما و کونسلر اکبر علی خاں نے کہا کہ پنجاب کی طرح ضلع اوکاڑہ میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدواران کی اکثریت ہے لہذا جوامیدوارپارٹی ٹکٹ لینے میں کامیاب ہو گیا اسکی جیت یقینی ہے یونین کونسل نمبر8کے چیئرمین عمار اجمل چوہدری نے کہا کہ بلدیاتی نظام کو فوری بحال کرنا وقت کی ضرورت ہے عوام کے مسائل کے حل کے لیے مقامی نمائندوں کو بھر پوراختیارات دینا بہت ضروری ہے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما وکونسلر مرزا ذوالفقار ایڈووکیٹ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے بلدیاتی امیدواروں کو انتظار کی سولی پر چڑھا رکھا ہے حکومت وقت عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنی حکومت کو بچانے میں مصروف ہے امیدوار برائے چیئرمین میونسپل کمیٹی اوکاڑہ منظور احمد سپرا ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بروقت انتخابات کروا ئے اور اب اگلے مرحلے بھی جلد مکمل کر لیے جائیں گے اور عوام کی سہولت اور فلاح کے لیے بلدیاتی اداروں کو جلد فعال کر دیا جائے گا * **

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top