شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شفیق چوہدری نےایروکیریا کا پودا لگا کرہائی کورٹ کی ایک سو پچاس سالہ تقریبات کاافتتاح کیا
loading...
اوکاڑہ : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شفیق چوہدری نےایروکیریا کا پودا لگا کرہائی کورٹ کی ایک سو پچاس سالہ تقریبات کاافتتاح کیا

اوکاڑہ : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شفیق چوہدری نےایروکیریا کا پودا لگا کرہائی کورٹ کی ایک سو پچاس سالہ تقریبات کاافتتاح کیا

اوکاڑہ (محمد مظہررشید چوہدری سے )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد شفیق چوہدری نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کی ایک سو پچاس سالہ تقریبات منانے کا مقصد لوگوں کو آگاہی دینا ہے کہ عدلیہ انکے حقوق کی محافظ ہے اور عدالتی نظام میں مزید مثبت تبدیلیاں لارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کورٹس کے احاطہ میں ایروکیریا کا پودا لگا کرہائی کورٹ کی ایک سو پچاس سالہ تقریبات کا ضلع کچہری میں افتتاح کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر سینئر سول جج مس نادیہ صدیق اسد ،سول جج غلام مرتضی ورک ،شاہد ضیا،مس اسما ء رشید ،حمیرا مظفر،نویدہ کنول ،زرقا ارشاد ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کی فوکل پرسن مس صائمہ رشیدایڈووکیٹ اور دیگر موجود تھے ۔1866میں چیف کورٹ آف پنجاب کے نام سے موجودہ لاہور ہائی کورٹ کی بنیاد رکھی گئی۔ 1915میں اسکو ہائی کورٹ کا نام دیا گیا جوکہ صوبہ پنجاب اور دہلی کے لیے تھی قیام پاکستان کے بعد15اگست 1947کو اس کانام ہائی کورٹ آف لاہور رکھا گیا ۔پودالگانے کی تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سول جج مس نادیہ صدیق اسدنے کہا کہ نومبر کے مہینہ میں ہائی کورٹ کی ایک سوپچاس سالہ تقریبات کے سلسلہ میں اوکاڑہ میں سیمینار کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے جس میں سول سوسائٹی ،این جی اوز،صحافی،وکلاء ،طالب علموں ،اساتذہ ،عوامی رہنماؤں اورتاجر وں کے نمائندوں کو دعوت دی جائے گی *
Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top