شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ نور حسن بگھیلا کو اعلی کارکردگی پر آر یو جے کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا
loading...
سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ نور حسن بگھیلا کو اعلی کارکردگی پر آر یو جے کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا

سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ نور حسن بگھیلا کو اعلی کارکردگی پر آر یو جے کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا

اوکاڑہ (بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر،تحصیل رپورٹر،نمائندہ خصوصی ) سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ نور حسن بگھیلا کو اعلی کارکردگی پر ریجنل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا ،تفصیلات کے مطابق ریجنل یونین آف جرنلسٹس اوکاڑہ اور ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس کی حلف برداری کی تقریب میں سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ نور حسن بگھیلاکو صدر پاکستان ریجنل یونین آف جرنلسٹس شفقت حسین گیلانی ،جنرل سیکرٹری آریو جے پنجاب عابد حسین مغل ،صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس عرفان نوید غوری ،صدر آر یو جے اوکاڑہ نیاز احمد جھکھڑنے ایوارڈ سے نوازا ۔نور حسن بگھیلا کو یہ ایوارڈ انکی شاندار اعلی کارکردگی پر دیا گیا نور حسن بگھیلا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرہ کا آئینہ ہوتے ہیں مثبت صحافت معاشرہ میں امن وامان ،راواداری، تحمل برداشت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جیسا عمل و کردار ہوگا ویسا ہی آئینہ میں نظر آئے گا زرد صحافت دراصل سچ کو جھوٹ اور جھوٹ کو سچ کرنے کو کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا ایسی صحافت سے معاشرہ میں بگاڑ پیدا ہونے کا خدشہ ہوتا ہے جس سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہوجاتا ہے نور حسن بگھیلا نے کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان کی ایک بڑی صحافتی تنظیم نے میرے اہم اقدامات کے اعتراف میں جوکہ میں نے ڈسٹرکٹ جیل کو ماڈل جیل بنانے کے لیے کیے ہیں پر مجھے عزت بخشی اور ایوارڈ سے نوازاجس پر میں اوکاڑہ کے جرنلسٹس اور تنظیم کے عہدیداران کا شکریہ ادا کرتا ہوں*

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top