شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ: ڈی پی او آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد
loading...
اوکاڑہ:  ڈی پی او آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد

اوکاڑہ: ڈی پی او آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل رانا پنجاب حکومت اور انسپکٹرجنرل آف پولیس مشتاق احمد سکھیرا کے احکامات کی رو شنی میں ڈی پی او آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہیں اور آنے والے سائلین کے مسائل کے تدارک کے لیے احکامات جاری کرتے ہیں آج سائلین میں دو ایسے سائل پیش ہوئے جن میں ایک معذور شخص اور دوسرا بھٹا فروش تھابھٹا فروش نے کہا کہ جنا ب آج اوکاڑہ میں اتنا سکون ہے کہ ہم کہیں بھی اپنی چھابڑی لگاکر روزی کما سکتے ہیں کچھ شر پسندعناصر ہم سے بھتہ وصو ل کرتے تھے جب سے آپ آئیں ہے بھتہ خور سب جیل کی سلاخوں کے پیچھے چلے گئے ہیں غریب عوام آپ کے لیے دعاگوہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ غریبوں پر ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔اور ضلع اوکاڑہ میں بسنے والے تمام غر یب اور مزدور عوام آپ سے محبت کرتے ہیں ۔ معذ ورشخص نے ڈی پی او اوکاڑہ کی بہادری اور عوام الناس کی خدمت پر ایک نظم لکھی ہوئی پڑھ کر سنائی اور پیش کی جس پر ڈی پی او اوکاڑہ نے معذور شخص محمد رفیق کی مالی امداد کی اور متعلقہ ایس ایچ اوکو احکامات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ محمد رفیق کے مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا جائے محمد رفیق نے کہا جناب کچھ سیاسی لوگوں نے کہا کہ آپ ہمیں درخواست دے دو ہم آپ کا کام کروا دیں گے لیکن میں نے کہا نہیں میں ڈی پی او صاحب کے پاس ضرور جاؤں گا وہ سب کی دادر سی کرتے ہیں*

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top