شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : جمہوریت کی بحالی کے لیے صحافیوں کی لازوال قربانیوں کو کسی صورت نظر اندازنہیں کیا جاسکتا. میاں معین خاں وٹو

اوکاڑہ : جمہوریت کی بحالی کے لیے صحافیوں کی لازوال قربانیوں کو کسی صورت نظر اندازنہیں کیا جاسکتا. میاں معین خاں وٹو

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر،تحصیل رپورٹر،نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں معین خاں وٹو نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے صحافیوں کی لازوال قربانیوں کو کسی صورت نظر اندازنہیں کیا جاسکتا، ملکی میڈیا نے چند سالوں میں صدیوں کا سفر طے کیا ہے عام آدمی تک انصاف کی فراہمی میں میڈیا کا اہم کردار ہے ، بچوں کی طرح شور شرابہ کرنے والی دھرنا پارٹی کے دھڑن تختے کا ٹائم قریب آگیا ہے ،عوام باشعور ہو چکی ہے آئندہ الیکشن کار کردگی کی بنیاد پر ہو ں گے، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے بلدیہ ریسٹ ہاؤس میں ریجنل یونین آف جر نلسٹس ضلع اوکاڑہ اور ڈسٹر کٹ یونین آف جرنلسٹس اوکاڑہ کے نومنتخب عہدیداران کی حلف وفاداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ میاں معین خاں وٹو نے کہا کہ بھارت سے سی پیک کا منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا اس لیے وہ پاکستان میں حالات کو خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے ، لیکن پاکستانی قوم اور افواج کسی صورت بھارت کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ، سی پیک کی کامیابی پاکستان کی ترقی کی کامیابی ہے ، تمام سیاسی قائدین کو پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے مل کر کا م کرنا ہو گا انہو ں نے کہا کہ 2018کے الیکشن صر ف اورصرف وہ ہی پارٹی کامیاب ہو گی جو بہترین کا رکردگی دکھانے میں کامیاب ہو گی ، میاں معین خاں وٹو نے کہا کہ ضلع اوکاڑہ میں ریجنل یونین آف جر نلسٹس اور ڈسٹر کٹ یونین آف جر نلسٹس کے عہدیداران نے ہمیشہ صحافیوں کی ترقی وخوشحالی کے لیے کا م کیا ہے انہو ں نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کر تے ہو ئے کہاکہ امیدہے جس طر ح ماضی میں آپ نے شعبہ صحافت کی ترقی وخوشحالی کے لیے کام کیا ہے آئندہ بھی اس کو اسی طر ح جاری رکھیں گے کیونکہ میڈیا کی ترقی ہی پاکستان کی ترقی ہے *

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...