شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ: کیبل مالکان کے خلاف چیکنگ اور کاروائی کے لیے صوبہ بھر میں 16ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں . عائشہ بلال وٹو

اوکاڑہ: کیبل مالکان کے خلاف چیکنگ اور کاروائی کے لیے صوبہ بھر میں 16ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں . عائشہ بلال وٹو

اوکاڑہ(بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر+تحصیل رپورٹر+نمائندہ خصوصی) ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر آپریشن پیمرا ء پنجاب عائشہ بلال وٹو نے کہا ہے کہ کیبل پر انڈین چینل کی بندش کے حوالے سے جو ایس او پیز مرتب کیے گئے ہیں ان پر من و عن عمل در آمد کروایا جا رہا ہے اس حوالے سے خلاف ورزی کے مرتکب کیبل مالکان کے خلاف چیکنگ اور کاروائی کے لیے صوبہ بھر میں 16ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جنہوں نے230کیبل آ پریٹرز کے دفاتر پر چھاپے مارتے ہوئے ان کا سامان قبضہ میں لیا ہے جبکہ 70سے زائد کیبل دفاتر سیل کر دئیے گئے ہیں چھاپہ مار ٹیمیں اس حوالے سے کاروائی کو جاری رکھیں گئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا عائشہ بلال وٹو نے کہا کہ ریجنل جنرل مینجر پیمراء ڈاکٹرصفدر رحمان کے احکامات کی روشنی میں صوبہ بھر میں کیبل دفاتر کی مکمل مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ سر پرائز وزٹ اور چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سے سالانہ اربوں روپے انڈین ڈراموں کی مد میں بھارت جاتے تھے لیکن اب یہ ریونیو کسی صورت انڈیا نہیں جا سکے گا انہوں نے کہا کہ کیبل مالکان صرف شام چار سے سات بجے تک صرف انڈین فلم دکھا سکتے ہیں اس کے علاوہ انڈین ڈراموں ،کارٹوں نیٹ ورک پر مکمل پابندی ہو گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مختلف اوقات کار میں خلاف ورزی کرنے والے کیبل مالکان کے خلاف کاروائی کے لیے نمبرز کی تشہیر بھی کر دی جائے گی تا کہ صوبہ بھر میں کسی بھی جگہ خلاف ورزی کی صورت میں چوبیس گھنٹے شکایت درج کروائی جا سکتی ہے جس پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی *

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...