شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ: تحفظ حرمین شریفین کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے. صاحبزادہ شکیل الرحمن قاسمی

اوکاڑہ: تحفظ حرمین شریفین کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے. صاحبزادہ شکیل الرحمن قاسمی

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)پاکستان علماء کونسل ضلع اوکاڑہ کے صدر صاحبزادہ شکیل الرحمن قاسمی نے کہا ہے کہ تحفظ حرمین شریفین کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،سعودیہ حکومت ارض حرمین کے دفاع،سلامتی،استحکام کے لیے امت مسلمہ کے نوجوانوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں کیا ۔صاحبزادہ شکیل الرحمن قاسمی نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اور پاک فوج سعودی عرب میں فی الفور فوج روانہ کریں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ مسلمانوں کی وحدت کے مرکز ہیں فوج نے وطن عزیز سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے جوکہ انتہائی قابل تحسین ہے ملکی سیاست کے بارے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک انتشار اور افراتفری کا متحمل نہیں ہوسکتا سب کو متحد ہوکر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف لڑنا ہو گاانہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو وزیراعظم بھی بنا دیا جائے تو وہ یہ کہہ کر مستعفی ہوجائیں گے کہ مجھے وزیراعظم بناکر دھاندلی کی گئی ہے اس موقع پر مولانا عطااللہ ،قاری محمد اشرف ،حافظ زاہد محمود اور دیگر موجود تھے*

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...