شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ: جامع مسجد عثمانیہ گول چوک اوکاڑہ کا قیمتی ورثہ اور اثاثہ ہے . ڈی سی او
loading...
اوکاڑہ:   جامع مسجد عثمانیہ گول چوک اوکاڑہ کا قیمتی ورثہ اور اثاثہ ہے . ڈی سی او

اوکاڑہ: جامع مسجد عثمانیہ گول چوک اوکاڑہ کا قیمتی ورثہ اور اثاثہ ہے . ڈی سی او

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ڈی سی او سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ جامع مسجد عثمانیہ گول چوک اوکاڑہ کا قیمتی ورثہ اور اثاثہ ہے اور اس کی تعمیر و مرمت کے پہلے مرحلہ میں اس پر 20 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے مرمت کا کام اتفاق رائے سے عمارت کے اس حصہ پر شروع کیا جائے گا جو خطرناک اور تباہ حال ہے اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنراوکاڑہ ،ٹی ایم او ،ایکسیئن بلڈنگ سی اینڈ ڈبلیو ،ڈی او بلڈنگ ،خطیب جامع مسجد عثمانیہ قاری سعید عثمانی اور چوہدری فیاض ظفر پر مشتمل کمیٹی از سر نو تعمیر و مرمت کے لئے سفارشات مرتب کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد عثمانیہ گول چوک کی تعمیر و مرت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں اے سی ماہم آصف ملک ،ڈی او سی چوہدری طاہر امین،ڈی او بلڈنگ ،ایکسئین بلڈنگ ،ٹی ایم او،چوہدری فیاض ظفر ،صدر انجمن تاجران چوہدری سلیم صادق ،جنرل سیکریٹری شیخ ریاض انور سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ڈی سی او سقراط امان رانا نے کہا کہ جامع مسجد عثمانیہ گول چول کی تاریخی اہمیت مسلمہ ہے اس کی مرمت کے لئے حکومت نے 100ملین روپے مختص کئے ہیں جو کہ مرحلہ وار تعمیر و مرمت پر خرچ کئے جائیں گے پہلے مرحلہ میں 2کروڑ روپے مرمت کے کام پر لگائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ جامع عثمانیہ گول چوک کی دکانوں میں کاروبار کرنیو الے تاجروں کی حیثیت ہر صورت میں بر قرار رکھی جائے گی اور ان کے تحفظات دور کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ مرمت کاکام ماہر انجینئرز کی رپورٹ کی روشنی میں کیا جائے گا انہوں نے یقین دلایا کہ مسجد کی تعمیر و مرمت کے کام کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے اور اس کی احسن انداز میں شفافیت سے تکمیل کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا *

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top