شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ: لوگوں میں صحت مند خوراک کے حصول سے متعلق شعور و آگاہی کے لئے سرکاری محکمے بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں . چوہدری محمد ریاض
loading...
اوکاڑہ:  لوگوں میں صحت مند خوراک کے حصول سے متعلق شعور و آگاہی کے لئے سرکاری محکمے بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں . چوہدری محمد ریاض

اوکاڑہ: لوگوں میں صحت مند خوراک کے حصول سے متعلق شعور و آگاہی کے لئے سرکاری محکمے بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں . چوہدری محمد ریاض

اوکاڑہ(بیورو رپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر+تحصیل رپورٹر+نمائندہ خصوصی) پنجاب حکومت غذائی خود کفالت کی منزل کے حصول،کاشتکاروں کے مسائل کے حل اور ان کی مشکلات کو دور کرنے اور عوام کو محفوظ صحت مند خوراک کی فراہمی کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے لوگوں میں صحت مند خوراک کے حصول سے متعلق شعور و آگاہی کے لئے سرکاری محکمے بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں اور اس سلسلہ میں پنجاب حکومت نے جو انقلابی اقدامات کئے ہیں ان کے اثرات کو گھر گھر اور گاؤں گاؤں پہنچانے کے لئے بھی کاوشیں کی جا رہی ہیں شعبہ زراعت صوبہ کی بنیادی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھاوا دے رہا ہے کسانوں کو اچھے بیج،معیاری کھادوں اور زرعی ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بلا سود 100ارب روپے کے قرضوں کی فراہمی کے پروگرام پر بھی عمل در آمد شروع ہو چکا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر چوہدری محمد ریاض ،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر رانا خداداد،ای ڈی او زراعت ڈاکٹر شیر محمد شرارت و دیگر نے “عالمی یوم خوراک”کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مقررین نے کہا کہ غذا کا دستیاب ہونا اور اس کا خالص ہونا بنیادی انسانی ضرورت ہے اور ہمیں دستیاب وسائل اور خصوصاََ میٹھے پانی کی قدر کرنا چاہیے صوبہ میں زرعی شعبہ کی ترقی ،پیداوار کو بڑھانے ،انسانی صحت کے لئے مضر کیمیکلزکے استعمال کو کم سے کم سطح پر لانے اور زرعی ادویات و کیمیائی کھادوں کے عقل مندانہ استعمال کو بڑھاوا دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں غذا اور غذائیت کی اہمیت سے متعلق گھر ،سکلو اور کالج کی سطح پر لوگوں کو آگاہی دینے اور متوازن صحت مند غذاؤں کے استعمال سے متعلق بتانا ہے ۔مقررین نے بچوں ،بوڑھوں ،مرد و خواتین کی غذائی ضروریات ،قدرتی طریقہ سے غذا کے حصول ،پھلوں و سبزیوں ،جانوروں سے حاصل ہونے والی پروٹین،کاربو ہائیڈریٹس کے استعمال اور اہمیت پر روشنی ڈالی ۔انہوں نے ملاوٹ شدہ خوراک کے نقصانات اور غذائی قلت ختم کرنے کے لئے اقدامات اور عوامی تعاون ،ملاوٹ مافیا کی سرکوبی ،اناج کو موسمی اثرات سے بچانے ،حشرات الارض سے بچانے ،پھلوں و سبزیوں کی غذائیت کو برقرار رکھنے سے متعلق بھی بتایا بعد ازاں سیمینار کے شرکاء نے عالمی یوم خوراک کے حوالہ سے علامتی آگاہی واک بھی کی*

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top