شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : علامہ محمد اقبال کے 140ویں یوم ولادت کے موقع پر گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ کالج میں سہ روز تقریبات کا اہتمام
loading...
اوکاڑہ : علامہ محمد اقبال کے 140ویں یوم ولادت کے موقع پر گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ کالج میں سہ روز تقریبات کا اہتمام

اوکاڑہ : علامہ محمد اقبال کے 140ویں یوم ولادت کے موقع پر گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ کالج میں سہ روز تقریبات کا اہتمام

اوکاڑہ (بیورورپورٹ +ڈسٹرکٹ رپورٹر+تحصیل رپورٹر+نمائندہ خصوصی) شاعر مشرق ،معروف قانون دان ،تحریک پاکستان کی اہم شخصیت ،بیسویں صدی کے ممتاز مسلم صوفی شاعر علامہ محمد اقبال کے 140ویں یوم ولادت کے موقع پر گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ کالج اوکاڑہ میں سہ روز تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں اردو انگریزی تقاریر ،مضمون نویسی ،پوسٹر پینٹنگ،بیت بازی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا وطالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل ظفر علی ٹیپو تھے جبکہ مہمانان اعزاز میں پروفیسر رضا اللہ حیدر ،پروفیسرشیخ ندیم اشرف ،پروفیسرخالد جاویدمترو،پروفیسرشوکت علی شاہد،پروفیسرکاشف مجید،پروفیسرنعیم خالد،،صدر سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ)محمد مظہررشید چوہدری ،سابق صدر اوکاڑہ پریس کلب شہباز ساجد ،صحافی منا بلوچ تھے۔پرنسپل ظفر علی ٹیپو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو علامہ اقبال کی خودی کو سمجھنااور اس پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہو گیا ہے انکی شاعری کا بنیادی رجحان اُمت اسلام اور تصوف تھا انکو جدید دور کا صوفی کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا 1930کے خطبہ الہ آباد نے انھیں دور اندیش سیاستدان اور نظریہ پاکستان کا بانی بنا دیا آپ کو پاکستان کا قومی شاعر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے پروفیسر خالد جاوید مترو نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری ایک زندہ شاعری ہے جو برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ہمیشہ مشعل راہ بنی رہے گی پروفیسر کاشف مجید نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری نئی نسل میں انقلابی روح پھونکتی ہے نوجوانوں کو اسلامی تہذیب و تمدن سے روشناس کراتی ہے پروفیسر رضا اللہ حیدر نے کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری کے ترجمے مختلف زبانوں انگریزی ،فرانسیسی ،چینی ،جرمنی ،جاپانی میں ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے علامہ اقبال پوری دنیا میں جانے پہچانے جاتے ہیں تقریب کے اختتام پر پرنسپل ظفر علی ٹیپو ،محمد مظہررشید چوہدری اور دیگر نے کامیاب طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے انعامات حاصل کرنے والوں میں ثنا یوسف ،عابدہ پروین ،اقرا جبین ،حوریہ اکبر ،محمد محفوظ ،شاہد علی ،ناصر امیر،آصفہ ،مریم خالد ،ثانیہ ،حوریہ سحر اور دیگر شامل تھے*

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top