شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : ایم این سی ایچ کے زیر اہتمام صحت خدمت کے ہفتہ کی افتتاحی تقریب
اوکاڑہ : ایم این سی ایچ کے زیر اہتمام صحت خدمت کے ہفتہ کی افتتاحی تقریب

اوکاڑہ : ایم این سی ایچ کے زیر اہتمام صحت خدمت کے ہفتہ کی افتتاحی تقریب

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا ہے کہ ماں اور بچے کی صحت سے جڑے معاملات کی بہتری کے لئے پنجاب حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ان وسائل کو نتیجہ خیز نتائج میں بدلنے کے لئے بھر پور محنت کاوش لگن اور اپنے کام سے محبت کا جذبہ درکار ہے محکمہ صحت کے افسران ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف طے شدہ ایس او پیز کے مطابق اقدامات کو یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتال میں ایم این سی ایچ کے زیر اہتمام صحت خدمت کے ہفتہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ ،ڈی ایم او ہیلتھ افضل کمیانہ ،ڈی ایچ او مہر محمد ارشاد ،ہیلتھ کونسل کے اراکین سمیت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کثیرتعداد بھی موجود تھی ۔ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے ایم این سی ایچ صحت خدمت ہفتہ کی غرض و غایت ،ضلع بھر میں اس سلسلہ میں کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا کہ صحت مند قوم پروان چڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ ماں اور نوزائیدہ بچے کی صحت بہتر ہو ان کو بیماریوں سے بچانے کے لئے حفاظتی اقدامات کے شیڈول پر سختی سے عمل در آمد کروایا جائے اور ہسپتال میں سہولیات کے معیار میں بہتری کے لئے لگا تار کاوشیں جاری رکھی جائیں*

Share Button

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

Scroll To Top