شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اوکاڑہ : صحت مندانہ طرز زندگی میں پینے کے صاف پانی کی حیثیت مسلمہ ہے . ڈپٹی کمشنر صائمہ احد

اوکاڑہ : صحت مندانہ طرز زندگی میں پینے کے صاف پانی کی حیثیت مسلمہ ہے . ڈپٹی کمشنر صائمہ احد

اوکاڑہ ( محمد مظہررشید چوہدری سے)ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا ہے کہ صحت مندانہ طرز زندگی میں پینے کے صاف پانی کی حیثیت مسلمہ ہے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے حکومت عوامی توقعات سے بڑھ کر وسائل فراہم کر رہی ہے تاکہ عوام کو پینے کا صاف پانی دستیاب ہو سکے ضلع کونسل سمیت میونسپل کمیٹیاں واٹر سپلائی سکیموں پر کلورینیٹرز کی تنصیب رواں ہفتہ میں مکمل کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں واٹر سپلائی سکیموں پر کلورینیٹرز کی تنصیب کے سلسلہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلا س میں ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو ،سی او ضلع کونسل محمد شاہد،سی او بلدیہ محمد طارق پرویا سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع اوکاڑ ہ میں 108واٹر سپلائی سکیموں پرکلورینیٹرز نصب کئے جا رہے ہیں اوکاڑہ میونسپل کمیٹی کی 12سکیموں پر کلورینٹرز نصب کئے جا چکے ہیں جبکہ بقیہ 11سکیموں پر رواں ہفتہ میں تنصیب کا کام مکمل ہو جائے گا ۔ضلع کونسل کی 29واٹر سپلائی سکیموں پر کلورینیٹرز نصب کئے جائیں گے جبکہ دیپالپور کے 5ٹیوب ویلو ں پر کلورینٹرز لگائے جا چکے ہیں بقیہ 2پر رواں ہفتہ میں تنصیب مکمل ہو جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا کہ پینے کے شفاف پانی کی عدم دستیابی سے جگر سمیت دیگر مہلک امراض جنم لیتے ہیں کلورین ملا پانی تمام کسافتوں اور جراثیموں سے پاک ہو گا جس کے استعمال سے لوگ بیماریوں سے بچ سکیں گے انہوں نے کہا کہ واٹر سپلائی سپلائی سکیموں پر کلورینیٹرز کی تنصیب کے سلسلہ میں یونین کونسلوں کے چیئرمین اور منتخب عوامی نمائندوں کو بھی اس کام میں شامل کیا جائے *

error: Content is Protected!!