شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا کا تھانہ شاہھبورکے علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقاد
loading...
اوکاڑہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا کا تھانہ شاہھبورکے علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

اوکاڑہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا کا تھانہ شاہھبورکے علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

اوکاڑہ(بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر+تحصیل رپورٹر+نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراوکاڑہ محمد فیصل رانا نے تھانہ شاہھبورکے علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس کا مقصد عوام کی شکایات کا فوری ازالہ کرنا تھا ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے کہا کہ کسی بے گناہ کوجیل نہیں بھجوایا جائیگاجرائم میں ملوث افراد کسی رو رعایت کے مستحق نہیں تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ محمدفیصل رانانے بھر پور عوامی مطالبہ اورسول سوسائٹی کی دعوت پرچک نمبر 22/4Lمیں کھلی کچہری لگائی جس میں ایس ڈی پی او صدر اوکاڑہ ضیاالحق اور سرکل کے تمام ایس ایچ اوزو پولیس ملازمین کے علاوہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی ڈی پی اواوکاڑہ کو شکایت گزاروں جاوید اقبال ، ارشاد بی بی ، حاجی اشرف ،غلام مصطفے ، زبیداں بی بی ، مقبول ، محمدعاصم ، محمد عرفان ، محمد عظیم ، محمد ارشاد ، بیگم محمد شفیع ، منظوراں بی بی ، مقصود احمد ،شازیہ بی بی ، مقبولاں بی بی ، شازیہ بی بی، عبدالمجید، یسین ، محمد امیر عر ف کالے خاں اور نذیر احمد ودیگر نے پولیس نا انصافی وانفرادی مسائل سے انہیں آگاہ کیا جنہیں سن کر انہوں نے ان کے حل کے لیے موقع پرہی احکامات جاری کیے اپنے خطاب کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے کہا کہ پولیس آفیسرکا کام ہے کہ وہ دن رات جرائم کے ساتھ جنگ جاری رکھے اوکاڑا کی جغرافیائی پوزیشن دو دریاؤں کے درمیان ہے جس کی وجہ سے یہاں ماضی میں جرائم کی شرح زیادہ رہی پنجاب کے کریمینل اضلاع میں ضلع اوکاڑہ سرِفہرست تھا یہاں بکری چوری سے لیکربڑی بڑی وارداتوں میں درجنوں خطرناک ڈاکو شہریوں کے گھروں میں داخل ہو کر نہ صرف لوٹ مار کرتے بلکہ لوگوں کی عزتوں سے بھی کھیلتے تھے انہوں نے کہا کہ میں نے جرائم کے اس خطرناک کھیل کو اوکاڑہ ضلع سے اپنی بہترین پولیس ٹیم جس میں ایک سپاہی حوالدار سے لیکرسرکل افسران شامل ہیں کی بھر پور قربانیوں اور محنت سے نہ صرف ختم کردیا بلکہ جرائم پیشہ افراد اپنی سرگرمیاں ختم کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ منشیا ت ایک ایسی لعنت ہے جس میں نشئی شخص نشہ حاصل کرنے کی خاطراپنے خاندانی اثاثوں تک فروخت کر دیتا ہے جبکہ وہ منشیات کے حصول کی خاطر بڑے جرائم بھی کر گزرتا ہے اوکاڑہ پولیس نے منشیات کے خاتمہ اور اسکی فروخت کو صفر لیول پر لانے کی خاطر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا ہوا ہے اور اسی طرح مویشی چوروں کے خلاف بھی سخت کارروائیاں جاری رہے گی ۔انہوں نے کہاکہ پولیس ملازم کو جو عزت وردی پہن کر حاصل ہے وہ اس ملک کی بدولت ہے ہمیں اپنے فرائض ملک و قوم کی خدمت سمجھ کر سر انجام دینا چاہییں چند ٹکوں پیسوں کی کوئی اہمیت نہیں ہونی چاہیے کھلی کچہری کے دوران مقررین وارث حیدری ، فخر بودلہ ،محمد الطاف سابقہ ناظم نیاز احمد جھکڑودیگر نے اپنے خیالات میں اوکاڑہ پولیس کی مجموعی کارکردگی کو سراہا*

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top