شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ: زرعی سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے متعدد منصوبوں پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے . سیکریٹری زراعت
loading...
اوکاڑہ: زرعی سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے متعدد منصوبوں پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے . سیکریٹری زراعت

اوکاڑہ: زرعی سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے متعدد منصوبوں پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے . سیکریٹری زراعت

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر+تحصیل رپورٹر+نمائندہ خصوصی)سیکریٹری زراعت پنجاب کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر زرعی سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے متعدد منصوبوں پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور چھوٹے کاشتکاروں کو بلا سود 100ملین روپے کے قرضہ جات دئیے جا رہے ہیں ان کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی کسانو ں کو بیج،کھاد ،زرعی ادویات اور بجلی کے بلوں پر سبسڈی دینے کے ساتھ ساتھ کم قیمت پر زرعی الات ،ڈرپ اری گیشن سسٹم بھی فراہم کئے جا رہے ہیں جن پر کروڑوں روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے محکمہ زراعت کے افسران اور فیلڈ عملہ زرعی شعبہ کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے ،جدید طریقہ کاشتکاری کو متعارف کروانے اور جدید ٹیکنالوجی کو چھوٹے کاشتکاروں کے کھیت تک لے جانے کے لئے ایمانداری ،نیک نیتی سے محنت کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اوکاڑہ کا دورہاور ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈی سی او سقراط امان رانا ،ای ڈی اوز سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور ہماری محنت اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے زرعی شعبہ میں پیداواری انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گی ہمیں لگاتار کاوشوں سے زمیندار کی معاشی حالت کو بتر بنانا ہے اور اسے جدید طریقہ کاشتکاری کی طرف راغب کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پہلی دفعہ چھوٹے زمینداروں کے علاوہ مزارعین ،پٹہ داروں اور ٹھیکے داروں کو بھی بلا سود قرضوں کی فراہمی کر رہی ہے ضل عکی سطح پر ایگری کلچر ایڈوائزری کمیٹی ،ایگری کلچرکو آرڈنیشن کمیٹی اور زرعی عمل در آمد کمیٹیوں کو متحرک اور فعال بنایا گیا ہے انہوں نے ڈی سی او سقراط امان رانا کی زرعی شعبہ کی بہتری کے لئے کاوشوں اور اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سقراط امان رانا کی سربراہی میں ضلع اوکاڑہ فصلات کی پیداوار ،کسانوں کو سہولیات کی فراہمی ،پختہ کھالہ جات کے منصوبوں کی تکمیل ،زرعی آلات کی سبسڈی پر فراہمی ،ٹنل فارمنگ ،معیاری بیج و کھاد اور زرعی ادویات کی کسانوں کو دستیابی اور غیر معیاری کھاد بیج فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات پورے پنجاب کے لئے قابل تقلید اور قابل ستائش ہیں ۔ڈی سی او سقراط امان رانا نے بتایا کہ ضلع میں ایگری کلچر ایڈوائزری کمیٹی ،ایگری کلچر کو آرڈنیشن کمیٹی اور عمل درآمد کمیٹی کے اجلاس تواتر سے ہو رہے ہیں ان کمیٹیوں میں کسان اتحاد اور کسانوں کے نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ کاشتکاروں کو مرکزی دھارے میں لایا جائے اور انہیں ان کی محنت اور سرمایہ کاری کا بھر پور معاوضہ مل سکے ۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری محکموں کی اولین ترجیح ہونا چاہیے کہ کاشتکاروں کی پیداواری لاگت کم ہو انہیں معیاری بیج اور کھاد مقررہ نرخوں پر دستیاب ہوں جس کے لئے ہمیں اپنی اپنی سطح پر بھر پور اقدامات کرنا ہیں ۔کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا کہ غیر معیاری بیج اور کھاد بیچنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اور اس سلسلہ میں کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جائے انہوں نے ہدائیت کی کہ ضلع میں کھادوں کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے اور گراں فروشوں کی خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت میں جزا اور سزا کے قانون پر عمل در آمد ہو گا بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو بونس اور انعامات دئیے جائیں گے جبکہ ناقص کار کردگی دکھانے والے افسران کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ کسانوں کو بجلی کے نرخوں پر سبسڈی دی جا رہی ہے جبکہ بقایا جات کی آسان قسطوں پر ادائیگی کے لئے بھی پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم پنجاب حکومت کی کاشتکاروں کو فراہم کردہ سہولیات کو احسن انداز میں کسانوں تک پہنچائیں تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ ہم اپنی زرعی معیشت اور دیہی ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر نہ کر سکیں انہوں نے کہا کہ ضلع میں کسانوں کی رجسٹریشن کے کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کیا جانے والا بلا سود قرضے سمیت دیگر سہولیات احسن انداز میں ان تک پہنچ سکے انہوں نے ضلع اوکاڑہ میں زرعی سیکٹر کو بہترین بنانے کے لئے ڈی سی او سقراط امان رانا اور ای ڈی او زراعت ڈاکٹر شیر محمد شیراوت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کاشتکاروں کی بہتری ،ان کی مشکلات کے حل کے لئے بہترین پالیسی دی ہے اور ہمیں اس پالیسی پر 100فیصد عمل در آمد کو یقینی بنانا ہے انہوں نے افسران کو درپیش مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ 100فیصد ٹارگٹ کے حصول اور تمام محکموں کی محنت کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے ہمیں بھر پور محنت ،لگن اور دیانتداری سے کام کرنا ہے قبل ازیں انہوں نے تحصیل رینالہ میں واٹر مینجمنٹ پراجیکٹ کا دورہ کیا اور اس کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے ۔بعد ازاں انہوں نے کسان دوست کیٹروں کو پالنے کے لئے بنائی گئی ضلعی لیبارٹری کا بھی معائنہ کیا انہوں نے کسان دوست کیٹروں کے ذریعے فصلوں کے تحفظ کے طریقہ کار کو مزید موثر بنانے اور اس کے دائرہ کار کو بڑھانے کی بھی ہدایت کی *

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top