شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : ٹریفک حادثات میں متاثرین کی یاد کا عالمی دن
loading...
اوکاڑہ :  ٹریفک حادثات میں متاثرین کی یاد کا عالمی دن

اوکاڑہ : ٹریفک حادثات میں متاثرین کی یاد کا عالمی دن

اوکاڑہ (بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر،تحصیل رپورٹر،نمائندہ خصوصی ) انسانی زندگی انمول ہے اور اسے حادثات سے بچانے کے لئے سڑک استعمال کرنے والوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی از حد ضروری ہے محفوظ معاشرہ کے قیام کے لئے ہمیں حادثات کی شرح کو ممکنہ حد تک کم سے کم سطح پر لانے کے لئے لوگوں میں شعور و آگاہی بیدار کرنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو1122چوہدری ظفر اقبال نے ٹریفک حادثات کے متاثرین کا عالمی دن منانے کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر صدر ہارٹیکلچر اتھارٹی چوہدری عبد المجید خان اور پیر خالد نقوی نے بھی خطاب کیا ۔مقررین نے کہا کہ ٹریفک حادثات میں متاثرین کی یاد کا عالمی دن منانے کا مقصد لوگوں کو حادثات کی سنگینی اور اس کے جان لیوا اثرات سے آگاہ کرنا اور ان سے بچنے کے لئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنا ہیں ۔بعد ازاں سیمینار کے شرکاء نے علامتی آگاہی واک بھی کی*

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top