شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : مظلوم کو انصاف کی بر وقت اور دہلیز پر فراہمی اولین ترجیح ہے . محمد فیصل رانا
loading...
اوکاڑہ : مظلوم کو انصاف کی بر وقت اور دہلیز پر فراہمی اولین ترجیح ہے . محمد فیصل رانا

اوکاڑہ : مظلوم کو انصاف کی بر وقت اور دہلیز پر فراہمی اولین ترجیح ہے . محمد فیصل رانا

اوکاڑہ (بیورورپورٹ +ڈسٹرکٹ رپورٹر+تحصیل رپورٹر+نمائندہ خصوصی) ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے کہا ہے کہ مظلوم کو انصاف کی بر وقت اور دہلیز پر فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لیے ضلعی پولیس پوری طرح سے متحرک ہے قانون سے بالا تر کوئی فرد بھی نہ ہے جرم کرنے والا خواہ کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتا محکمہ پولیس میں رشوت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ایماندار ملازمین اور افسران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ بد عنوان ملازمین کو نشان عبرت بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹیڈیم منڈی احمد آباد میں لگائی جانیو الی کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس پی امیر سعود مگسی ،ایس ڈی پی او ملک طارق ،ایس ایچ او طارق جاوید اعوان بھی موجود تھے جبکہ رکن صوبائی اسمبلی میاں خرم جہانگیر وٹو ،چیئر مین یونین کونسل میاں فخر حیات وٹو اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی اس دوران کھلی کچہری میں ڈٖکیتی کی ایک واردات کے مدعی نے شکایت کی کے ان کی ڈکیتی کی واردات کو پولیس ٹریس آوٹ نہیں کر رہی جس پر ڈی پیا و نے ایس ایچ او عزیز چیمہ کی سرزنش کی اور ڈکیتی کو ٹریس آوٹ کرنے کا حکم دیا جبکہ ایک خواجہ سراء نے شکایت کی کہ اس کے گھر پر چند با اثر افراد نے زبردستی قبضہ کر لیا ہے جسے واگزار کروایا جائے جس پر ڈی پی او نے چوبیس گھنٹے میں اس کا مکان واگزار کروانے کا حکم صادر کیا کھلی کچہری میں مقامی معززین نے خطرناک ڈکیٹ تنویر عرف تنی کو مارنے والی پولیس کو شہریوں نے شیلڈز دیں اس دوران ڈی پی او فیصل رانا کا کہنا تھا کہ ضلعی پولیس شہریوں کے جان و مال کی محافظ ہے*

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top