شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ: پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کا ذمہ داربھارت ہے . ظفر اللہ قمر لکھوی
loading...
اوکاڑہ:  پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کا ذمہ داربھارت ہے . ظفر اللہ قمر لکھوی

اوکاڑہ: پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کا ذمہ داربھارت ہے . ظفر اللہ قمر لکھوی

اوکاڑہ (بیورورپورٹ ) ممبر امن کمیٹی ضلع اوکاڑہ ظفر اللہ قمر لکھو ی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کا ذمہ داربھارت ہے ، عالمی برادری بھارت کی قتل و غارت کا نوٹس لے ،بھارت پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں بلکہ کشمیر سے عالمی برادری کی توجہ ہٹا نا چاہتا ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے اوکاڑہ سٹی پر یس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران کفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ وفد کی قیادت صدر سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ محمد مظہر رشید چوہدری ، ڈاکٹر ندیم اسلم ودیگر کررہے تھے۔ ظفر اللہ قمر لکھو ی نے کہا کہ گزشتہ روز ریجنل یونین آف جرنلسٹس ضلع اوکاڑہ اور ڈسٹر کٹ یونین آف جرنلسٹس اوکاڑہ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب نے ثابت کر دیا کہ علاقائی صحافی آر یو جے کے پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور علاقائی صحافی اپنی قائدین کی قیادت میں اپنے حقوق کے حصول کے لیے سرگرم عمل ہے انہوں نے کہا کہ مثبت صحافت سے عام آدمی کو انصاف کی فراہمی ہو ئی ہے ،صحافیوں کو اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا *

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top