شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ: پرامن معاشرے کے قیام کے لیے وکلاء اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں . چوہدری سفیان نصیر ایڈووکیٹ

اوکاڑہ: پرامن معاشرے کے قیام کے لیے وکلاء اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں . چوہدری سفیان نصیر ایڈووکیٹ

اوکاڑہ (بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر،تحصیل رپورٹر،نمائندہ خصوصی) پرامن معاشرے کے قیام کے لیے وکلاء اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ،باشعور اور پڑھا لکھا طبقہ ہونے کی وجہ سے وکلاء کا عوام سے روزانہ کا رابطہ رہتا ہے ،فوری اور برقت انصاف کی فراہمی کے لیے بار اور بنچ کے درمیان مثالی تعلقات کاہونا انتہائی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار معروف وکیل چوہدری سفیان نصیر ایڈووکیٹ نے صدر سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) محمد مظہررشید چوہدری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں کیا وفد میں ڈاکٹر ندیم اسلم ،ڈاکٹر نیاز احمد چوہدری ،محمد عاشق ،محمدنعمان خاں ،چوہدری عرفان اعجاز ،محمد منشا نوید اور دیگر شامل تھے چوہدری سفیان نصیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومتی اقدامات اور پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف بھر پور کاروائیوں سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے درگاہ شاہ نورانی میں ہونے والی دہشت گردی کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے معصوم شہریوں کی زندگی سے کھیلنے والے انسانیت کے دشمن ہیں انکے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں مقدمات کی تعداد اسی وقت ہی کم ہوسکتی جب معاشرے میں برادشت اور اچھے بُرے کی تمیز قائم ہووکلاء عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے سرگرم عمل ہیں اس موقع پر سابق سینئر نائب صدر بار مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ بھی موجود تھیں*

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...