شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : ماسٹر آف یو ٹرن عمران خان وزارتِ عظمیٰ کا خواب دیکھ رہے ہیں. منظور احمد سپرا ایڈووکیٹ
loading...
اوکاڑہ : ماسٹر آف یو ٹرن عمران خان وزارتِ عظمیٰ کا خواب دیکھ رہے ہیں. منظور احمد سپرا ایڈووکیٹ

اوکاڑہ : ماسٹر آف یو ٹرن عمران خان وزارتِ عظمیٰ کا خواب دیکھ رہے ہیں. منظور احمد سپرا ایڈووکیٹ

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما ، کونسلر و امیدوار چیئرمین میونسپل کمیٹی اوکاڑہ منظور احمد سپرا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں جتنے یو ٹرن عمران خان نے لیے ہیں اس کی مثال ملنا ناممکنات میں سے ہے انہیں بجا طور پر ” ماسٹر آف یو ٹرن” کہا جاسکتا ہے بلکہ اب تو ان کا نام ورلڈ ریکارڈ آف گینیز بک میں آیا ہی چاہتا ہے۔ان کا تازہ ترین یو ٹرن 30 اکتوبر سے 2 نومبر ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ انہوں نے تاریخ طے کرتے وقت کیلنڈر دیکھنا گوارہ نہیں کیا کیونکہ وہ ایک ویژنری لیڈر نہ ہیں۔ درحقیقت نواز حکومت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ملکی ترقی کی وجہ سے وہ اور ان کے حواری مکمل طور پر مایوسیوں کی انتہا پر ہیں ان کے دماغ مکمل طور پر ماؤف ہوچکے ہیں اور وہ بذریعہ لشکر کشی اسلام آباد پر قبضہ کرکے دن کی روشنی میں وزارتِ عظمیٰ کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ حالانکہ اب مہذب اور جمہوری دور ہے ، جہالت اور بربریت کا دور لدگیا ۔ پاکستا ن کے باشعور عوام عمران اور ان کے حواریوں کی احمقانہ حرکات کو گہری نظر سے دیکھ رہے ہیں اور سمجھ رہے ہیں کہ ملکی سیاست میں ایک اور اصغر خاں کا اضافہ ہوچکاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس اوکاڑہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ اس موقعہ پر مسلم لیگی رہنما غلام مصطفی صادق ، چوہدری محمد ریاض ، حمید خان ایڈووکیٹس ، شہادت علی سپرا اور چوہدری فہیم احمد حنیف بھی موجود تھے ۔منظور سپرا نے کہا کہ جیسے جیسے وطن عزیز میں ترقی کی رفتار باالخصوص ” سی پیک” میں تیزی آرہی ہے توں توں عمران خان کی بدحواسیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ان کو آئندہ جنرل الیکشن میں PTI تحریک استقلال میں تبدیل ہوتی نظر آرہی ہے کیونکہ اب تازہ ترین تاریخ 2 نومبر کو PTI والے زبردستی اسلام آباد بند نہیں کرسکیں گے اور ان کی فائنل احتجاجی تاریخ اپنی موت آپ مر جائے گی*

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top