شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : مولانا غلام علی اوکاڑوی کی 3روزہ عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر
loading...
اوکاڑہ :  مولانا غلام علی اوکاڑوی کی 3روزہ عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر

اوکاڑہ : مولانا غلام علی اوکاڑوی کی 3روزہ عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر

اوکاڑہ(بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر+تحصیل رپورٹر +نمائندہ خصوصی) مذہبی و روحانی پیشوا حضرت شیخ القرآن مولانا غلام علی اوکاڑوی کی 3روزہ عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔جس میں ملک کے معروف علماء کرام و مشائخ عظام کے علاوہ ہزاروں زائرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اختتامی نشست سے سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ پیر مفتی محمد فضل الرحمن اوکاڑوی صاحب نے صدارت فرمائی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حضرت شیخ القرآن نے ساری زندگی قرآن وحدیث کی تعلیم دی۔ انہوں نے فرقہ واریت کو کبھی فروغ نہیں دیا بلکہ اُمت مسلمہ کی اتفاق و اتحاد میں رہنمائی فرمائی ۔ حضرت شیخ القرآن کے ہزاروں شاگرد ملک و بیرون ملک دین متین کی خدمت میں مصروف ہیں۔ حضرت شیخ القرآن نے ملک میں امن و استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ان کی ملی و مذہبی خدمات کو آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے روحانی ،مذہبی و ملی خدمات بے لوث سر انجام دیں۔ حضرت شیخ القرآن پورے عالم اسلام کے روحانی و مذہبی پیشوا تھے۔ملک کے معروف علماء کرام و مشائخ عظام پیر سید محی الدین محمد اشرف الجیلانی ،پیر سید مصطفی اشرف رضوی ،پیر سید محمد محفوظ الحق شاہ ،مفتی محمد محب اللہ نوری،صاحبزادہ نعیم عارف نوری،صاحبزادہ عثمان علی جلالی،سید محمد صفدر شاہ گیلانی،پیر قاری محمد خالد زاہد اشرفی،پیر سید عبدالخالق شاہ،ڈاکٹر خادم حسین خورشید،الحاج صوفی سردار محمد برکاتی،پیر سردار احمد عالم ،سابق ایم این اے محمد عارف چودھری،صدر انجمن تاجران چودھری سلیم صادق کے علاوہ ہزاروں زائرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ پیر مفتی محمد فضل الرحمن اوکاڑوی صاحب نے اختتامی نشست پر ملک کی سا لمیت امن و استحکام ،آپریشن ضرب عضب میں افواج پاکستان کی کامیابی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے خصوصی دُعا کروائی *

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top