شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ: میاں محمد نواز شریف کا بلامقابلہ مسلم لیگ ن کا صدر بننا انکی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کامظہر ہے .اکبر علی خاں
loading...
اوکاڑہ: میاں محمد نواز شریف کا بلامقابلہ مسلم لیگ ن کا صدر بننا انکی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کامظہر ہے .اکبر علی خاں

اوکاڑہ: میاں محمد نواز شریف کا بلامقابلہ مسلم لیگ ن کا صدر بننا انکی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کامظہر ہے .اکبر علی خاں

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر+تحصیل رپورٹر+نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے سٹی صدر اکبر علی خاں نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا بلامقابلہ مسلم لیگ ن کا صدر بننا انکی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کامظہر ہے ،عوام کو مصنوعی مہنگائی ،بجلی بحران سے نجات دلانے کا وزیراعظم کا وعدہ بہت جلد پورا ہونے کو ہے ،ملک میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے تباہ حال قومی اداروں کو دوربارہ سے آمدنی والے ادارے بنا دیا ہے جس سے ہزاروں لوگوں کو روزگار میسر ہو رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں کیا وفد میں صدر سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) محمد مظہررشید چوہدری ،ڈاکٹر ندیم اسلم ،محمد عاشق ،عرفان اعجاز ،محمد نعمان خاں ودیگر موجود تھے ۔اکبر علی خاں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف دھرنے ،احتجاج کرنے والے عوام کے دشمن ہیں وطن عزیز میں معاشی ترقی کی رفتار سابقہ دس سالوں کے مقابلہ میں انتہائی تیزی سے بڑھی ہے میاں محمد نواز شریف کی حکومت نے سی پیک جیسے منصوبے شروع کر کے اقتصادی ترقی کی نئی راہیں کھول دی ہیں جبکہ عمران خان اور انکے حواری دھرنے، احتجاج سے عوام کا روزگار بند کرنے کے درپے ہیں حکومت وقت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ملکی ترقی کی وجہ سے عمران اور ان کے حواری مکمل طور پر مایوسی کی انتہا پر پہنچ گئے ہیں*

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top