شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ :بدنام زمانہ ڈکیت صدیق اکرم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک . پولیس زرائع
loading...
اوکاڑہ :بدنام زمانہ ڈکیت صدیق اکرم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک . پولیس زرائع

اوکاڑہ :بدنام زمانہ ڈکیت صدیق اکرم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک . پولیس زرائع

اوکاڑہ( بیورورپورٹ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل رانا کی ہدایات پر ضلع بھر میں مشتبہ اشخاص اور جرائم کی پڑتال کی کے لیے اہم مقامات پر ناکہ بندی کی جاتی ہے تاکہ لاء اینڈآڈر کی صورتحال کو برقرار رکھا جائے تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی پولیس موبائل معمول کی گشت پر حویلی روڈپل گھاراپر موجود تھی کہ بذریعہ وائرلیس کنٹرول اطلاع موصول ہوئی کہ تین کس نامعلوم ملزمان نے پاکستانی پل سے موٹر سائیکل چھین لی ہے اور حجرہ شاہ مقیم کی طرف فرار ہوگئے ہیں تو فوراًناکہ بندی کروائی گئی اسی دوران ایک موٹر سائیکل ہنڈا 125چوک حجرہ کی طرف سے آئی جس پر 3کس نامعلوم اشخاص سوار تھے جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی یکدم موٹرسائیکل دیپالپور روڈ بائی پاس شیر گڑھ روڈ کی جانب موڑ دی اور فرار ہوگئے تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے پولیس موبائل نے ملزمان کا تعاقب کیا اور وائرلیس کنٹرول پر اطلاع دی کہ تھانہ شیر گڑھ اور ، راجووال کی پولیس موبائل کو شیر گڑھ روڈ کی طرف جانب روانہ کریں ملزمان جب فارم سیدہ جگنومحسن کے قریب پہنچے تو ملزمان نے موٹرسائیکل پھینک کر فصل مکئی کے اندر جاکر پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی ۔پولیس پارٹی نے بلند آوازمیں کہاکہ فائرنگ بند کریں اورگرفتاری دے دیں مگر ملزمان نے فائرنگ کا سلسلہ بند نہ کیا تو پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت کچھ فائر کیے کچھ دیر بعد فائرنگ رک گئی پولیس پارٹی نے حفاظتی جیکٹ اور سرچ لائٹ کی مددسے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔ تو تھوڑے فاصلے پر جا کر دیکھا توایک کس اسم ومسکن نامعلوم ڈاکو کی لاش پڑی تھی۔ جن کے پاس سے پسٹل 30بور لوڈ شدہ اور تھیلاگولیاں والا پڑاہواتھاتھیلے کو چیک کیا گیا تو دو عدد میگزین معہ 20ضرب گولیاں زندہ برآمد ہوئیں موٹرسائیکل کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا ۔دو ڈاکو رات کی تاریکی اور فصلوں کا فائد ہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ڈکیت کی شناخت صدیق اکرم ولد اکرم اوڈسکنہ 27/2Lاوکاڑہ کے نام سے ہوئی ۔بدنام زمانہ ڈکیت صدیق اکرم متعدد سنگین واردتوں میں مختلف اضلاع کی پولیس کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ۔ ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی دیپالپور ملک محمدطارق کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی اور ہدایت کی کہ تمام تر وسائل کو بروے کار لاتے ہوئے نامعلوم ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے*

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top
web stats