شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : ملک میں توانائی کے شعبہ میں کثیر سرمایہ کاری کی گئی ہے . قمر عباس مغل

اوکاڑہ : ملک میں توانائی کے شعبہ میں کثیر سرمایہ کاری کی گئی ہے . قمر عباس مغل

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) پاکستان بہت جلد معاشی ترقی میں اپنا ایک الگ مقام بنا لے گا موجودہ دور حکومت میں ملک میں توانائی کے شعبہ میں کثیر سرمایہ کاری کی گئی ہے جس کے معاشی ترقی پر دیر پا اثرات پڑیں گے ان خیالات کا اظہار سابق سینئر نائب صدر اوکاڑہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری قمر عباس مغل نے صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈمحمد مظہر رشید چوہدری سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں سی پیک منصوبہ پاکستان کی معاشی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت اختیار کر گیا ہے اس کی تکمیل سے نئی صنعتوں کے قیام اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی میں اضافہ ہوگا گزشتہ کچھ عرصہ سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے ملک بھر میں کاروباری حضرات اپنے کاروبار کو وسعت دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ملک میں معاشی ترقی کاانقلاب برپا ہونے جا رہا ہے قمر عباس مغل کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ انشاء اللہ پایہ تکمیل تک پہنچے گا اور مخالفین کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائیں گے *

x

Check Also

ڈانس پارٹی پرچھاپہ،اسٹیج اداکارہ سمیت7رقاصائیں گرفتار

خانیوال (مانیٹرنگ سیل) خانیوال میں پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈانس ...

Connect!