شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ :بدنام زمانہ ڈکیت بابر عرف ببری دوران روڈ ڈکیتی ہلاک، ترجمان پولیس
loading...
اوکاڑہ :بدنام زمانہ ڈکیت بابر عرف ببری دوران روڈ ڈکیتی ہلاک، ترجمان پولیس

اوکاڑہ :بدنام زمانہ ڈکیت بابر عرف ببری دوران روڈ ڈکیتی ہلاک، ترجمان پولیس

اوکاڑہ(بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر+تحصیل رپورٹر +نمائندہ خصوصی)بدنام زمانہ ڈکیت بابر عرف ببری دوران روڈ ڈکیتی ہلاک، ترجمان پولیس ۔بلانمبر موٹرسائیکل روڈ پرنس، ایک عدد کلاشنکوف بمعہ 15گولیاں برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل رانا کی ہدایات پر مشکوک افراد کی گرفتاری کے لیے روزانہ کی بنیاد پر ضلع بھر میں اہم مقامات پر سرچ آپریشن اور ناکہ بند ی کی جاتی ہے ۔ پولیس پارٹی تھانہ بصیرپور بسلسلہ برائے گشت و جرائم پڑتال میں مصروف تھی۔ منڈی احمد آباد روڈ کی طرف سے اچانک دو کس نامعلوم ڈاکو مسلح آتشیں اسلحہ موٹر سائیکل سوار آئے جن کو روکنے کا اشارہ کیا جورکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر جان سے ماردینے کی نیت سے سیدھی فائرنگ کرتے ہوئے جانب بصیر پور فرار ہوگئے فوراً ناکہ بندی کروائی گئی پولیس پارٹی نے ملزمان کا فوری تعاقب کیا جب پولیس پارٹی نرسری موڑ پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس موبائل کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کرد ی ۔پولیس پارٹی نے بلند آوازمیں کہاکہ فائرنگ بند کریں اورگرفتاری دے دیں مگر ملزمان نے فائرنگ کا سلسلہ بند نہ کیا تو پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت فائر کیے کچھ دیر بعد فائرنگ رک گئی پولیس پارٹی نے حفاظتی جیکٹ اور سرچ لائٹ کی مددسے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔ تو تھوڑے فاصلے پر جا کر دیکھاتو ایک کس اسم ومسکن نامعلوم ڈاکو مضروبی حالت میں پڑا ہوا تھا ۔ جس کے پاس سے ایک عدد کلاشنکوف و 15گولیاں معہ خاکی تھیلاملاجس کو پولیس نے قبضہ میں لے لیا ۔نامعلوم اسم ومسکن مضروب ڈاکو کو برائے علاج معالجہ ہسپتال بصیر پور کا روانہ کیا جو کہ زخموں کی تالاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہلاک ہوگیا۔دوسرا ڈاکو رات کی تاریکی اور فصلوں کا فائد ہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا ۔ ہلاک ہونے والے ڈکیت کی شناخت بابرعرف ببری کے نام سے ہوئی۔بدنام زمانہ ڈکیت بابر عرف ببری متعدد سنگین واردتوں میں مختلف اضلاع جن میں ساہیوال اور پاکپتن پولیس کو بھی سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ۔ ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے اے ایس پی دیپالپورعبدالوہاب کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جو تمام تر وسائل کو بروے کار لاتے ہوئے نامعلوم ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائے گی*

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top