شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : اوکاڑہ سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کا اجلاس

اوکاڑہ : اوکاڑہ سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کا اجلاس

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) اوکاڑہ سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) اوکاڑہ کا اجلاس ، آر یو جے اور ڈی یو جے کے نومنتخب عہدیداران کو شاندار تقریب منعقد کر نے اور حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ)ا وکاڑہ کا اجلاس زیر صدارت صدر پر یس کلب محمد مظہر رشید چوہدری منعقد ہو ا اجلاس میں تمام عہدیداران وممبر ان نے شرکت کی اجلاس میں ریجنل یونین آف جر نلسٹس اوکاڑہ اور ڈسٹر کٹ یونین آف جرنلسٹس اوکاڑہ کے نومنتخب عہدیداران کے وفا داری کی شاندار تقریب منعقد کرنے پر صوبائی جنرل سیکرٹری آر یو جے پنجاب عابد حسین مغل ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری رائے خالد سرور کھرل ، سینئر نائب صدر میاں عمران ، نائب صدر ملک فیصل جاوید ،ضلعی صدر ملک نیاز احمد جھکڑ ، ضلعی چیئرمین میاں خادم حسین کمیانہ ، جنرل سیکرٹری آصف نواز خاں ، ڈی یو جے کے سرپرست اعلیٰ میاں محمد ارشد ساقی ، چیئرمین محمد اشفاق چوہدری ، صدرعرفان نوید غوری ، جنرل سیکرٹری عمران زاہد کھوکھر سمیت تمام منتخب عہدیداران کو مبار کباد پیش کی اور تاریخ ساز تقریب کروانے پر خراج تحسین پیش کیا ، پر یس کلب کے عہدیداران نے کہا کہ آر یو جے کی مرکزی و صوبائی قیادت نے ہمارے قائدین کی دعوت پر تقریب میں شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ آر یو جے ہی علاقائی صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ہے جو صحافیوں کے حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہی ہے ، عہدیداران وممبر ان پر یس کلب نے اجلاس میں یقین دہانی کروائی کہ اوکاڑہ سٹی پریس کلب (رجسٹر ڈ) اوکاڑہ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی علاقائی صحافیوں کے لیے خدمات پر قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور تنظیم کے ساتھ ہمیشہ اپنا تعاون جاری رکھیں گے *

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...