شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : ضلع کونسل اوکاڑہ کی مخصوص سیٹوں پر انتخابی عمل مکمل ، جبکہ تحصیل کونسل کے انتخابات کل ہونگے
loading...
اوکاڑہ : ضلع کونسل اوکاڑہ کی مخصوص سیٹوں پر انتخابی عمل مکمل ، جبکہ تحصیل کونسل کے انتخابات کل ہونگے

اوکاڑہ : ضلع کونسل اوکاڑہ کی مخصوص سیٹوں پر انتخابی عمل مکمل ، جبکہ تحصیل کونسل کے انتخابات کل ہونگے

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر،تحصیل رپورٹر،نمائندہ خصوصی ) ضلع کونسل اوکاڑہ کی مخصوص سیٹوں پر انتخابی عمل مکمل ہو گیا ،جبکہ تحصیل کونسل کے انتخابات کل ہونگے ،تحصیل کونسل کے کل ہونے والے انتخابات میں یوتھ نشست اور خواتین کی نشستوں پر سخت مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے ،تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر مسلم لیگ(ن) آٹھ میں سے سات سیٹوں پر کامیاب قرار پائی جبکہ پیپلز پارٹی ایک سیٹ جیت سکی مسلم لیگ(ن) کے حمایت یافتہ ٹیکنو کریٹ اور یوتھ کی سیٹ پر بھی کامیاب قرار پائے تفصیلات کے مطابق ضلع کونسل ا وکاڑہ کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا مخصوص نشستوں کے لیے کل ووٹرز 140میں سے139ووٹرز نے ووٹ ڈالے کسان سیٹ ،اقلیتی ممبرز کے لیے ہونے والی پولنگ کے انتخابی نتائج کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے حمایت یافتہ امیدوار سید علی جواد ،عابد صغیر ،سید کرم شاہ ،یعقوب مسیح ، ،عابد مسیح،یونس بلال مسیح اور حنیف مسیح کامیاب قرار پائے جبکہ پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ واحد امیدوار یونس مسیح کامیاب قرار پائے انتخابی پولنگ کے روز ضلع کونسل میں ووٹرز ،امیدواروں اور ان کے حامیوں کا جوش وخروش دیدنی تھا *

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top