شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : اقبال ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں نظریہ پاکستان فور م کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
loading...
اوکاڑہ : اقبال ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں نظریہ پاکستان فور م کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

اوکاڑہ : اقبال ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں نظریہ پاکستان فور م کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

اوکاڑہ (بیورورپورٹ +ڈسٹرکٹ رپورٹر+تحصیل رپورٹر+نمائندہ خصوصی) اقبال ڈے کے حوالے سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں نظریہ پاکستان فور م کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی افقار پر روشنی ڈالی گئی شرکاء نے خطابات کے دوران شاعرمشرق علامہ محمداقبال کے خودی کے فلسفہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر آج پاکستان ہے تو اس کا سہرا شاعر مشرق کے سر جاتا ہے یوم آزادی سے پہلے مسلمان ہندؤ ں کے زیر اثر تھے جس کی وجہ سے نہ تومسلمان کھل کر عبادت کرسکتے تھے اور نہ ہی مسلمانوں کے ساتھ مساوی سلوک کیاجاتاتھا ۔شاعر مشرق نے آزاد اور خود مختار ریاست کے بارے میں مسلمانوں کونظریہ پاکستان سے نوازا۔ جس کی بدولت الحمد اللہ آج مسلمان آزاد ریاست میں زند گی بسر کررہے ہیں اقبال ڈے کے حوالے سے بچیوں نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے نظریہ اور ان کے خودی کے فلسفہ پر تقریریں کیں۔طلبہ ء نے ڈاکٹر علامہ اقبال کی لکھی ہوئی نظمیں پڑھیں تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل رانا تھے ۔ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل رانا نے اپنے خطاب میں کہاکہ یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ قیامت کا ایک دن مقرر ہے اسی طرح پاکستان بھی قیامت تک شادوآباد رہے گا انہوں نے کہاکہ آپ پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ ڈی پی اواوکاڑہ محمدفیصل رانا نے کہا کہ یورپ میں بھی ہمارے ہیروز کی کتابیں پڑھی جاتی ہیں آج ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ جس طرح ہمارے نیشنل ہیروز نے ملک پاک کے لیے اپنا تن دھن وقف کرکے اس ملک کو ہمارے لیے حاصل کیا ہے ہمیں اُن کے راستہ پر چلتے ہوئے اس ملک کو آگے لے کر بڑھنا ہے اس مو قع پر ڈائریکٹر کالجزاقبال ڈہلوں،پرنسپل گورنمنٹ کالج مس شاہد ہ اصغر اور نظریہ پاکستان فورم کے میاں حسن بھی موجو دتھے*

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top