شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : انتخابی وعدوں کی پاسداری کیلئے ہمارا خاندان ہمہ وقت سر گرم عمل ہے ۔ چوہدری ریاض الحق جج
loading...
اوکاڑہ : انتخابی وعدوں کی پاسداری کیلئے ہمارا خاندان ہمہ وقت سر گرم عمل ہے ۔ چوہدری ریاض الحق جج

اوکاڑہ : انتخابی وعدوں کی پاسداری کیلئے ہمارا خاندان ہمہ وقت سر گرم عمل ہے ۔ چوہدری ریاض الحق جج

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ) ایجوکیشن ،صحت اور روز گارکی فراہمی کے انتخابی وعدے کی پاسداری کیلئے ہمارا خاندان ہمہ وقت سر گرم عمل ہے اوراس سلسلہ میں اوکاڑہ میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے تما تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ممبرقومی اسمبلی چوہدری ریاض الحق جج نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج اوکاڑہ میں حکومت پنجاب کے قائم کردہ پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ (پیف سکالر شپ ) کے ذریعے پندرہ لاکھ اکانوے ہزار روپے کی رقم ہونہارطلباء و طالبات میں تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ اوکاڑہ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے طلباء کا معیار تعلیم بلند کرنے میں اس کالج کے بہترین اساتذہ اور پرنسپل ظفر علی ٹیپو کی بہترین حکمت عملی شامل ہے جنھوں نے ثابت کر دیا کہ گورنمنٹ سیکٹر پر چلائے جانے والے تعلیمی ادارے اگر ان پر خصوصی توجہ دی جائے توآج کے دور میں پرائیویٹ سیکٹر میں مہنگی تعلیم کے مقابلے میں ٹارگٹ اچیو کر سکتے ہیں جس کا منہ بو لتا ثبوت ہی کہ اسی کالج کے طالبعلم منصور علی نے بی اے ،بی ایس سی کے امتحان میں پنجاب یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی ۔ جبکہ اسی کالج کی ایک طالبہ نے بی ایس سی کے امتحان میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انھوں نے وعدہ کیا کہ اسی ماہ نومبر میں کالج کی تمام سڑکوں پر ٹف ٹائلز لگوا دی جائیگی اور اگلے سال مارچ، اپریل میں ایم اے بلاک کی تعمیر کا کام حکومت کے تعاون سے شروع ہو جائیگا۔جبکہ قائد اعظم ملٹی پرپز ھال کیلئے میری فیملی کی اپنی گرہ سے بنائی جانے والی دو سو وی آئی پی چیئرز کالج کے حوالے کر دی جائیں گی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالجز ساہیوال دویژن پروفیسر قاضی عبدالناصرنے اپنے خطاب میں کالج کے اساتذہ بالخصوص پرنسپل ظفر علی ٹیپو کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس وقت ڈسپلن ، ریگولر کلاسز ، سیکورٹی اقدامات اور پورے ڈویژن میں سب سے زیادہ تعداد میں طلباء کا داخلہ اس کالج کے بہترین تعلیمی نظام کی عکاسی کرتا ہے۔اس سے قبل پرنسپل ظفر علی ٹیپو نے وائس پرنسپل محمد رشید چیف پراکٹر نذر محمد چوہدری،پروفیسر ریاض خان دیگر سٹاف اور طلباء کے ہمراہ چوہدری ریاض الحق ایم این اے ،ڈائریکٹر کالجز پروفیسر قاضی عبدالناصر، کرنل مظہر کا فقید المثال استقبال کیا اور کالج کی مسجد کی تزئین و آرائش اور دیگر ایجوکیشنل بلاکس دکھائے*

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top