شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : عوام کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا . محمد اسلم مغل ایڈووکیٹ

اوکاڑہ : عوام کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا . محمد اسلم مغل ایڈووکیٹ

اوکاڑہ (بیورورپورٹ ) سپریم کورٹ آف پاکستان عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے یکم نومبر کو کرپٹ حکمرانوں کو قرار واقعی سزا دے ، میاں نواز شریف اللہ تعالی سے لکھوا کے نہیں آئے کہ وہی پاکستان پر حکمرانی کے قابل ہیں ،پیپلز پارٹی کے دور میں سپریم کورٹ وزیر اعظم کو برطرف کرسکتی ہے تو اب کیوں نہیں ؟ان خیالات کا اظہار ضلعی سینئر نائب صدرپاکستان عوامی تحریک محمد اسلم مغل ایڈووکیٹ نے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور دوسری جماعتوں نے مل کر دھرنے کا اعلان کیا ہے عوام کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا وطن عزیز کو دیگر سیاسی ناگہانی نقصانات سے بچانے کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا میاں نواز شریف کو بطور وزیراعظم کام کرنے سے روک دینا چاہئے سپریم کورٹ آف پاکستان جب پاکستان پیپلز پارٹی کے دور میں وزیراعظم کو برطرف کرسکتی ہے تواب بھی سپریم کورٹ آف پاکستان کے پاس اختیارات ہیں کہ وہ دنیا کے کرپٹ ترین حکمرانوں کو جن کی جائیدادیں باہر کے ممالک میں ہیں کو نااہل قرار دے کر ملک پر احسان عظیم کرے *

x

Check Also

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...

نواز شریف اورچو دھری نثارکے درمیان پنجاب ہاؤس میں اہم ملاقات

اسلام آباد (بیوروچیف)ملکی سیاست میں ہلچل ،لندن سے واپسی پر سابق وزیر ...