شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اوکاڑہ : آئین کا مذاق اُڑانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی . مرزا ذوالفقارعلی ایڈووکیٹ

اوکاڑہ : آئین کا مذاق اُڑانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی . مرزا ذوالفقارعلی ایڈووکیٹ

اوکاڑہ ( محمد مظہررشید چوہدری سے)آئین کا مذاق اُڑانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی نااہل شخص کو پارٹی صدر بنانے کے لیے ملک کے آئین کے ساتھ گھناؤنی سازشیں کی جارہی ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف صدر لائرز ونگ ضلع اوکاڑہ مرزا ذوالفقارعلی ایڈووکیٹ نے لائز ونگ کی جانب سے نکالی گئی احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے حکومت وقت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئے روز آئین کے ساتھ مذاق کیا جاتا ہے جوکہ حکومت کا شرمناک عمل ہے نا اہل شخص کے لیے کیے جانے والے ترمیمی بل میں کاغذات نامزدگی کے حلف نامہ میں تبدیلی بھی کسی ایک شخص کو نوازنے کے لیے کی جارہی ہے اگر کاغذات نامزدگی کے حلف نامہ کو فوری طور پر اس کے سابقہ حالت میں بحال نہ کیا گیا تو وکلا اتحاد اور حکومت میں دما دم مست قلندر کا کھیل شروع ہوسکتا ہے مرزا ذوالفقار ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان پر الزامات لگانے والے پہلے اپنے اعمال کا حساب دیں عوام اب ان کو خوب سمجھ چکی ہے 2018میں تحریک انصاف وفاقی حکومت بنائی گی اور ملک میں جاری کرپشن اور بدعنوانی کا مکمل خاتمہ کرے گی *

error: Content is Protected!!