شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : معیشت کے استحکام کے لیے دھرنا اور احتجاج کی سیاست کو خیر باد کہنا ہوگا. مطلوب حسن چشتی
loading...
اوکاڑہ : معیشت کے استحکام کے لیے دھرنا اور احتجاج کی سیاست کو خیر باد کہنا ہوگا. مطلوب حسن چشتی

اوکاڑہ : معیشت کے استحکام کے لیے دھرنا اور احتجاج کی سیاست کو خیر باد کہنا ہوگا. مطلوب حسن چشتی

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)معروف سماجی وکاروباری شخصیت مطلوب حسن چشتی نے کہا ہے کہ معیشت کے استحکام کے لیے دھرنا اور احتجاج کی سیاست کو خیر باد کہنا ہوگا،آئے روز کے دھرنوں اور احتجاج نے کاروباری افراد کے ساتھ ساتھ ملازم پیشہ ،طلبہ اورعام آدمی کوبھی بری طرح متاثر کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ)محمد مظہررشید چوہدری ،ڈاکٹر ندیم اسلم ،محمد عاشق ،ڈاکٹر نیاز احمد چوہدری ،محمد نعمان خاں ،محمد منشا نوید،عرفان اعجاز اور دیگرسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔مطلوب حسن چشتی نے کہا کہ بے جا ہلڑ بازی ،نازیبا بیانات ،آئے روز کی ہڑتالیں ،دھرنے،کاروباری مراکز میں بے یقینی کی فضا پیدا کرتے ہیں جس سے ملکی معیشت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچتا ہے انہوں نے کہا کہ مہذب معاشروں کی طرح پاکستان میں بھی احتجاج اور دھرنے کے لیے جگہ مختص کی جائیں تاکہ معمولات زندگی متاثر نہ ہو *

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top