شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عوام کو ریلیف دینے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں خرچ کریں . ڈی سی او
loading...
اوکاڑہ :   پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عوام کو ریلیف دینے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں خرچ کریں .  ڈی سی او

اوکاڑہ : پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عوام کو ریلیف دینے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں خرچ کریں . ڈی سی او

اوکاڑہ(بیورورپورٹ +ڈسٹرکٹ رپورٹر+تحصیل رپورٹر+نمائندہ خصوصی) ڈی سی او سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عوام کو ریلیف دینے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں خرچ کریں ضلع میں غیر قانونی گیس ری فلنگ اور ملاوٹ کرنیو الوں کے خلاف جاری مہم کو مزید بہتر بنایا جائے اور خفیہ اطلاعات کے ذریعے غیر قانونی گیس ری فلنگ اور ملاوٹ کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے ہر پرائس مجسٹریٹ روزانہ کی بنیاد پر کم از کم 4مارکیٹیں چیک کریں اور گراں فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی ،غیر قانونی گیس ری فلنگ اور ملاو ٹ کے خلاف مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں پرائس مجسٹریٹس اور تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں ماہ کے دوران 20پرائس مجسٹریٹس نے 536چھاپے مارے 203بازاروں کو چیک کیا گیا اور 217دکانداروں کے خلا ف کاروائی کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ 53ہزار3سو روپے جرمانہ کیا جبکہ 6کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے گئے ۔ضلع کے 18فوڈ انسپکٹرز نے279چھاپے مارے 4افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے جبکہ 53افراد کو 60ہزار 5سو روپے جرمانہ کیا گیا اور 89اشیائے خورونوش کے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے ۔غیر قانونی گیس ری لنگ کرنیوالوں کے سد باب کے لئے 121چھاپے مارے گئے 26خلاف ورزیوں پر 6ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے جبکہ غیر قانونی گیس کی ری فلنگ کرنیوالوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ۔ڈی سی او سقراط امان رانا نے کہا کہ غیر قانونی گیس ری فلنگ اور ملاوٹ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی ۔انہوں نے ڈی او سول ڈیفنس کو ہدائیت کی کہ لائسنس کے تحت کام کرنے والے گیس ڈیلرز کے سلنڈروں کی کوالٹی بھی چیک کریں ۔انہوں نے افسران کو ہدائیت کی کہ وہ عوام کے تحفظ اور ان کے حقوق کی پاسبانی کے لئے آخری حد تک جائیں *

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top
web stats