شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / اوکاڑہ : اقلیتوں کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے . ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی

اوکاڑہ : اقلیتوں کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے . ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہاہے کہ اقلیتوں کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے کر سچن کمیونٹی کے ہر تہوار کے موقع پر ضلعی پولیس گرجا گھروں اور اطراف کو سیکیورٹی کو فول پروف بناتی ہے تاکہ شر پسند عناصر کسی قسم کا فائد ہ نہ اٹھا سکیں ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے مشنری وفدکے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا کہ پنجاب حکومت اور وزارت داخلہ کے واضح احکامات کی روشنی میں اقلیتوں کی جان ومال کا تحفظ ضلعی پولیس کی والین ترجیح ہے جس سے پولیس ہر گز غافل نہ ہے انہوں نے کہا کہ کرسچن کمیونٹی کے ہر تہوار میں ضلعی پولیس کی سیکیورٹی کے حوالے سے ڈیوٹی مہیا کی جاتی ہے تاکہ اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے مشنری وفد نے ڈی پی او حسن اسد علوی ، ایس ڈی پی او زاور مقامی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کہ مستقبل میں بھی کرسچن کمیونٹی کے لیے ضلعی پولیس کی اپنی خدمات سرانجام دیتی رہے گی ڈی پی او حسن اسد علوی نے مشنری وفد کو یقینی دہانی کروائی کہ سیکیورٹی سمیت کسی بھی معاملہ میں پولیس کرسچن کمیونٹی کی ہر ممکن مد د کرے گی اور ا س سلسلہ تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے*

error: Content is Protected!!