شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ: پنجاب حکومت دیہی علاقوں میں تعمیر و ترقی کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے. ممبران پارلیمنٹیرین
loading...
اوکاڑہ: پنجاب حکومت دیہی علاقوں میں تعمیر و ترقی کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے. ممبران پارلیمنٹیرین

اوکاڑہ: پنجاب حکومت دیہی علاقوں میں تعمیر و ترقی کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے. ممبران پارلیمنٹیرین

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علاؤ الدین اور ڈی سی او سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت دیہی علاقوں میں تعمیر و ترقی کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے اور خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام دیہی معیشت میں بہتری اور دیہات میں رہنے والوں و کاشتکاروں کے لئے ایک تحفہ ثابت ہو رہا ہے خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام ضلع اوکاڑہ میں فیز IIIتکمیل کے آخری مراحل میں ہے جبکہ چوتھے مرحلہ میں 525ملین روپے اس پروگرام پر خرچ کئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کو آرڈنیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ممبران قومی اسمبلی چوہدری ندیم عباس ربیرہ ،عاشق حسین کرمانی،چوہدری ریاض الحق جج ،راؤ محمد اجمل ،ممبران صوبائی اسمبلی سید رضا علی گیلانی ،ملک علی عباس کھوکھر ،چوہدری افتخار حسین چھچھر ،سابق ایم پی اے رائے نور محمد کھرل ،دیگر ممبران پارلیمنٹ کے نمائندوں اور افسران نے شرکت کی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام میں شہری علاقہ کی کوئی سڑک شامل نہ ہوگی چوتھے مرحلے کے لئے 525ملین روپے کی جو خطیر رقم مختص کی گئی ہے اس سے ان حلقوں کی سڑکیں بنائی جائیں گی جہاں پر پہلے اس پروگرام کے تحت سڑکیں نہیں بنی ممبران پارلیمنٹ نے کہا کہ علاقائی ترقی عوام کی سہولت اور ان کی مشکلات کا ازالہ اولین ترجیح ہے اور مطلوبہ نتائج کے حصول کے لئے طے شدہ ترجیحات کے مطابق اقدامات کئے جائیں گے *

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top