شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : درگاہ شاہ نورانی میں خودکش دھماکہ کرنے والے انسانیت اور اسلام دشمن ہیں . رانا ساجد علی
loading...
اوکاڑہ : درگاہ شاہ نورانی میں خودکش دھماکہ کرنے والے انسانیت اور اسلام دشمن ہیں .   رانا ساجد علی

اوکاڑہ : درگاہ شاہ نورانی میں خودکش دھماکہ کرنے والے انسانیت اور اسلام دشمن ہیں . رانا ساجد علی

اوکاڑہ(بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر+تحصیل رپورٹر +نمائندہ خصوصی) پاکستان فلاح پارٹی پنجاب کے سینئر نائب صدر رانا ساجد علی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ملک کے امن کو تار تار کرنے کے لیے بدنام زمانہ ایجنسی را کا سہارا لے رکھا ہے درگاہ شاہ نورانی میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے زائرین کاخون رائیگاں نہیں جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا رانا ساجد علی نے کہا کہ درگاہ شاہ نورانی میں خودکش دھماکہ کرنے والے انسانیت اور اسلام دشمن ہیں پاک فوج اور سیکورٹی ایجنسیوں نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے اب چند ایک بچے کچے دہشت گرد اور اسلام دشمن قوتیں وطن عزیز میں امن و امان کو تہہ بالا کرنے کے درپے ہیں انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کے دل کی آواز ہے کہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے جس کے لیے پاک فوج اور سیکورٹی ایجنسیاں بھرپور کاروائی جاری رکھتے ہو ئے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دیں پریس کانفرنس کے اختتام پر 52سے زائد شہدا شاہ نورانی درگاہ کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی*

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top