شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : راؤ نذیر احمد شاکر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں . عابد حسین مغل

اوکاڑہ : راؤ نذیر احمد شاکر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں . عابد حسین مغل

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر،تحصیل رپورٹر،نمائندہ خصوصی ) راؤ نذیر احمد شاکر کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،انہیں بطور صحافی اور عظیم انسان ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،سٹی پریس کلب اوکاڑہ کے لیے بطور چیئرمین تادم مرگ خدمات انجام دیتے رہے ایسے عظیم انسان اور لیڈرصدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں،ان خیالات کا اظہارریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل نے سابق چیئرمین اوکاڑہ سٹی پریس کلب اوکاڑہ راؤ نذیر احمد شاکر مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 28ٹوایل میں کیا ،برسی کی تقریب میں سیاسی ،سماجی،مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ان کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی،برسی میں سٹی پریس کلب اوکاڑہ کے صدر محمدمظہر رشید چوہدری،الیکٹرانک میڈیا کے صدر ڈاکٹر ندیم اسلم،پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کے مرکزی صدر احتشام جمیل شامی،مزمل حسین جوئیہ،شیخ گلفام علی ،سہیل اعجاز، ارشد جاوید و دیگر نے بھی شرکت کی*

x

Check Also

نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی گھنٹے تڑپنے کے بعد چل بسا

بھائی پھیرو(نامہ نگار) نامعلوم تیس سالہ نوجوان سول ہسپتال بھائی پھیرو میں کئی ...

چنیوٹ : پٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی، پٹرول نایاب ہوگیا

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)چنیوٹ میں بھی پٹرول کی قلت شدت اختیا ر کر گئی ...

چنیوٹ : اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیادتی

چنیوٹ(نامہ نگار) اوباش نوجوان کی 5سالہ بچے کے ساتھ زیا دتی تفصیلا ...

سرائے مغل: موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت خوری اور زیادتیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی دھمکی

بھائی پھیرو(نامہ نگار)موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی رشوت ...

کردارکشی نہیں قائل کرناسیکھیں

دورقدیم سے دورجدید تک انسان عقل وشعور کی بہت ساری منزلیں طے ...