شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : مختلف اضلاع میں ڈکیتی اور ریپ کی سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ2ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔پولیس زرائع
loading...
اوکاڑہ :  مختلف اضلاع میں ڈکیتی اور ریپ کی سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ2ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔پولیس زرائع

اوکاڑہ : مختلف اضلاع میں ڈکیتی اور ریپ کی سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ2ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔پولیس زرائع

اوکاڑہ (بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر +تحصیل رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) مختلف اضلاع میں ڈکیتی اور ریپ کی سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ2ڈاکواپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔پولیس زرائع۔ بدنام زمانہ ڈکیت اکرم اور مصنف کو برائے برآمد گی مال مسروقہ لے جایارہا تھا کہ جب پولیس وین بحد رقبہ فرید کوٹ حجرہ دیپالپور روڈ نزد د شیل پٹرول پمپپ پہنچی توگرفتار ملزمان کے ساتھی ملزمان محمد اسلم اور گلاب علی معہ دو کس نامعلوم ملزمان د و موٹر سائیکلوں پر مسلح آتشیں اسلحہ اچانک سامنے آگئے اور پولیس وین پر آگے سے فائرنگ شروع کردی جس سے پولیس وین کی سکرین ٹوٹ گئی او ر ملزمان نے ملازمان پولیس سے گرفتار شدہ ملزمان اکرم اور مصنف کو چھڑوالیا اورپولیس ملازمان سے2سرکاری رائفلیں چھین کر برج الیاس روڈکی جانب فرار ہوگئے جس پر فوری طور پر ضلع بھر کی ناکہ بندی کروا دی گئی اور پولیس پارٹی کی طرف سے ملزمان کا تعاقب بھی جاری رہے پولیس کی نفری جب ملزمان کو تلاش کرتے کرتے باہری پور روڈ نزد دیپالپور پہنچی تو ملزمان سے پھر آمنا سامنا ہوگیا ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی سید ھی فائرنگ شروع کردی پولیس ملازمین نے بھی فوری طورپر دفاعی پوزیشنیں لے کر حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ملزمان کو وارننگ دی کہ ہتھیار ڈال کر گرفتاری دے دیں مگر ملزمان نے فائرنگ جاری رکھی کچھ دیر بعد فائرنگ رک گئی پولیس پارٹی نے حفاظتی جیکٹ اور سرچ لائٹ کی مددسے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔ تو تھوڑے فاصلے پر جا کر دیکھا توکھیت آلو میں دو کس ملزمان محمد اکرم ولد عبد الغفور اور مصنف علی ولد محمد اکرم ڈاکووں کی لاشیں پڑی تھیں۔ جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جن کے پاس سے موٹر سائیکل اور دو عدد ایس ایم جی رائفلیں سرکاری برآمد ہوئیں جو قبل ازیں پولیس ملازمین سے چھینی گئی تھیں جب کہ ملزمان محمداسلم اور گلاب علی معہ دو کس نامعلوم رات کی تاریکی اور فصلوں کا فائد ہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ ہلا ک ہونے والے ملزمان متعدد سنگین واردتوں میں مختلف اضلاع کی پولیس کو سنگین مقدمات میں بھی مطلوب تھے ۔ ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی دیپالپور ملک محمدطارق کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جو تمام تر وسائل کو بروے کار لاتے ہوئے نامعلوم ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لائے *

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top