شہ سرخیاں
Home / تازہ ترین / اوکاڑہ : سکول کی بلڈنگ معذور طلبہ کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہے . سکول مینجمنٹ کمیٹی
loading...
اوکاڑہ : سکول کی بلڈنگ معذور طلبہ کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہے . سکول مینجمنٹ کمیٹی

اوکاڑہ : سکول کی بلڈنگ معذور طلبہ کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہے . سکول مینجمنٹ کمیٹی

اوکاڑہ (بیورورپورٹ ،ڈسٹرکٹ رپورٹر،تحصیل رپورٹر،نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن تھری ریمینگ سکول کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ،سکول کی نامناسب بلڈنگ معذور طلبہ کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہے،85سے زائد معذور طلبہ کو اپنے کلاس رومز تک جانے کے لیے طویل سیڑھیوں کا استعمال کرنا پڑتا ہے ،تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن تھری ریمینگ سکول کی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت پرنسپل مسز انیلہ طارق ہوا اجلاس میں کمیٹی کے صدر عبدالوحید ایڈووکیٹ ،ممبران مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ ،امین صدیقی ،محمد سلیم ،چیف آرگنائزر “ماڈا” و صدر سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ) محمد مظہررشید چوہدری ،فوکل پرسن سکول ہذامحمد عامر اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر سکول کے مسائل کے حل کے لیے کمشنر ساہیوال ڈویژن،ڈی سی او اوکاڑہ سے مطالبات کیے گئے کہ 85سے زائدجسمانی و ذہنی معذور طلبہ کو اپنے کلاس رومز تک جانے کے لیے طویل سیڑھیوں کا استعمال کرنا پڑتا ہے جوکہ سراسر معصوم طلبہ کے ساتھ زیادتی ہے جس کے لیے فوری طور پر گراؤنڈ کلاسز کا اہتمام کیا جائے اور دس سے زائد کلاس رومز کی بلڈنگ دی جائے والدین نے کمیٹی کے اجلاس میں بتایا کہ سردی کا موسم شروع ہونے کو ہے لیکن طلبہ کو ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے ابھی تک جوتے اور یونیفارم فراہم نہیں کیے،چھ سے زائد اساتذہ اور طلبہ کے لیے واش روم اور کلاس رومز کا مناسب انتظام کیا جائے *

Share Button
loading...
loading...

About M. MAZHAR RASHEED Ch.Abd-ul-Rasheed

loading...
Scroll To Top